شعبہ سوشل ورک نے علی گڑھ میں جے جے ایم کے اثرات کا جائزہ لیا، قریبی اضلاع کا بھی احاطہ کیا جائے گا
علی گڑھ, 17 اپریل (ہ س) شعبہ سوشل ورک نے ضلع علی گڑھ میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کی 15 روزہ فیلڈ اسٹڈی مکمل کر لی ہے، جو یکم اپریل سے 15 اپریل تک اتر پردیش اسٹیٹ واٹر اینڈ سینی ٹیشن مشن کی ہدایات کے تحت انجام دی گئی۔ یہ مطالعہ صدر شعبہ پروفیسر اکر
جل جیون مشن


علی گڑھ, 17 اپریل (ہ س) شعبہ سوشل ورک نے ضلع علی گڑھ میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کی 15 روزہ فیلڈ اسٹڈی مکمل کر لی ہے، جو یکم اپریل سے 15 اپریل تک اتر پردیش اسٹیٹ واٹر اینڈ سینی ٹیشن مشن کی ہدایات کے تحت انجام دی گئی۔

یہ مطالعہ صدر شعبہ پروفیسر اکرام حسین کی قیادت میں مکمل کیا گیا، جبکہ انجینئر لوکیش شرما، ایگزیکیٹیو انجینئر، یو پی جل نگم (رورل) کے ساتھ اشتراک بھی رہا۔ اس جائزے میں 12 ترقیاتی بلاکوں کا احاطہ کیا گیا، جن میں بھوجپور، پڈاکا سلطانپور، جتن پور چکاوتی، بہادرپور، میرگڑھی، پہاوتی، اودے گڑھی، نگلہ کلوا، چھجّوپور، بیلوتھ، برہول اور دہیلی جیسے گاؤں شامل تھے۔گھریلو سروے، فوکس گروپ مباحثوں اور فیلڈ آڈٹ کے ذریعے صحت و صفائی، خواتین کی اختیار دہی، سماجی مساوات، بنیادی ڈھانچے کی پائیداری اور گوورننس جیسے اہم اشاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں میں کمی آئی ہے، صفائی کے نظام میں بہتری ہوئی ہے اور خواتین کے وقت کی نمایاں طور سے بچت ہوئی ہے، جس سے تعلیم اور روزگار کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔تحقیقی ٹیم میں ڈاکٹر محمد عارف خان (پرنسپل انویسٹی گیٹر)، ڈاکٹر محمد طاہر (شریک پرنسپل انویسٹی گیٹر)، ڈاکٹر قرۃ العین علی، ڈاکٹر شائنا سیف، ڈاکٹر عندلیب، ڈاکٹر محمد عذیر، ڈاکٹر سمیرہ خانم اور ڈاکٹر انعم آفتاب شامل تھے، جبکہ پروفیسر نسیم احمد خان کی رہنمائی حاصل رہی۔ڈی پی ایم یو ٹیم نے بھی تعاون فراہم کیا، جن میں مسٹر سچن گوتم، مسٹر اویناش کمار، مسٹر رجنیش کمار، مسٹر کتل سنگھ، مسٹر اجے کمار اور مسٹر مینک مشرا سمیت جل نگم (دیہی) کے انجینئرز شامل تھے۔اب اس مطالعے کو ہاتھرس، کاس گنج اور ایٹہ اضلاع تک توسیع دی جائے گی، اور نتائج کو ایک جامع رپورٹ کی صورت میں مرتب کیا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande