
مالدہ، 17 اپریل (ہ س) ریلوے پولیس نے جمعرات کی رات مالدہ ٹاو¿ن اسٹیشن سے دو بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں محمد سونی اور شفیق عالم شامل ہیں۔ ریلوے پولیس نے ان دونوں بنگلہ دیشی شہریوں کو مالدہ ٹاو¿ن اسٹیشن کے ٹکٹ کاو¿نٹر کے احاطے سے گرفتار کیا۔
پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ وہ بنگلہ دیش کے چپائی نواب گنج اور جمال پور کے رہائشی ہیں۔ ریلوے پولیس نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک لائن مین کی مدد سے کالی چک سرحد کے راستے مالدہ آئے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان کو جمعہ کو مالدہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی