
وزیراعلیٰ نے سی ایم سکریٹریٹ میں عوامی نمائندوں، پارٹی کارکنوں اوراہم شخصیات سے شکرانہ ملاقات کی
پٹنہ، 17 اپریل(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج 4، دیش رتن مارگ واقع وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ میں عوامی نمائندوں، پارٹی کارکنوں اور معززین سے شکرانہ ملاقات کی اور ان کی مبارکباد قبول کی۔
سمراٹ چودھری کے وزیر اعلیٰ بننے پر ارکان اسمبلی، ارکان قانون سازو کونسل، سابق ارکان پارلیمنٹ، سابق ارکان اسمبلی، سابق ارکان قانون ساز کونسل اور دیگر عوامی نمائندگان سمیت بڑی تعداد میں موجود لوگوں نے وزیر اعلیٰ کو گلدستہ، شال اور مومینٹو پل کر کے خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ نے تمام لوگوں کی مبارکباد اور نیک خواہشات کو قبول کر تے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan