سنگرولی میں دن دہاڑے بینک آف مہاراشٹر میں لوٹ، 5 مسلح بدمعاش 35 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
سنگرولی، 17 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے سنگرولی ضلع میں جمعہ کی دوپہر دن دہاڑے لوٹ کی ایک بڑی اور سنسنی خیز واردات سامنے آئی ہے۔ بینک آف مہاراشٹر کی بیڑہن شاخ میں پانچ مسلح بدمعاشوں نے حملہ بول کر تقریباً 30 سے 35 لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی
سنگرولی میں دن دہاڑے بینک آف مہاراشٹر میں لوٹ


سنگرولی، 17 اپریل (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے سنگرولی ضلع میں جمعہ کی دوپہر دن دہاڑے لوٹ کی ایک بڑی اور سنسنی خیز واردات سامنے آئی ہے۔ بینک آف مہاراشٹر کی بیڑہن شاخ میں پانچ مسلح بدمعاشوں نے حملہ بول کر تقریباً 30 سے 35 لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ دوپہرتقریباً 1 بجے کا بتایا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق، دو بدمعاش پہلے بینک میں داخل ہوئے اور اسلحہ دکھا کر ملازمین و صارفین کویرغمال بنا لیا۔ کچھ ہی دیر میں تین دیگر ساتھی بھی اندر پہنچ گئے۔ بدمعاشوں نے پورے بینک پر قبضہ کر لیا اور سب کو بندوق کی نوک پر زمین پر بٹھا دیا۔ بینک کے اندر افراتفری اور دہشت کا ماحول بن گیا۔ یہ پورا واقعہ تقریباً 15 سے 20 منٹ تک جاری رہا۔

لوٹ مار کے دوران بدمعاشوں نے بینک منیجر سے کیش کی معلومات اور چابیاں مانگیں۔ مخالفت کرنے پر ان کے ساتھ بے رحمی سے مار پیٹ کی گئی اور بندوق کے بٹ سے سر پر حملہ کیا گیا۔ اس کے بعد بدمعاش کیش کاونٹر سے نقدی اور ایک پیٹی میں رکھی رقم لے کر فرار ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً 14.50 لاکھ روپے کل کے رکھے تھے، باقی آج کا اس وقت تک کا کلکشن تھا۔ اس کے علاوہ سونا چاندی بھی تھا۔ فی الحال کل کتنے کا سامان لے گئے ہیں، اس کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے۔ پولیس کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثہ کے وقت بینک میں کوئی سیکورٹی گارڈ موجود نہیں تھا۔ بدمعاشوں نے دہشت پھیلانے کے لیے ایک راونڈ فائرنگ بھی کی۔ عینی شاہدین کے مطابق، ایک بدمعاش نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا جبکہ باقی چار کے چہرے کھلے تھے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس محکمے میں کھلبلی مچ گئی۔ سنگرولی ایس پی منیش کھتری موقع پر پہنچے اور جانچ شروع کی۔ سنگرولی ایس پی نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بینک آف مہاراشٹر میں پانچ لوگوں نے لوٹ کی واردات کو انجام دیا ہے۔ پانچ بدمعاشوں نے اسٹاف کو یرغمال بنایا، اس کے بعد کیش اور زیورات لے کر بائیک سے فرار ہوگئے۔ پورے ضلع میں ہائی الرٹ جاری کر کے تمام خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ بینک اور آس پاس کے علاقوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالے جا رہے ہیں تاکہ ملزمان کے فرار ہونے کے راستے کا پتہ لگایا جا سکے۔ ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور جلد ہی انہیں پکڑ لیا جائے گا۔ وہیں دن دہاڑے ہونے والے اس حادثہ نے شہر کے سیکورٹی انتظامات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ بینک میں گارڈ کی عدم موجودگی اور اتنی آسانی سے لٹیروں کا فرار ہو جانا سیکورٹی میں بڑی چوک مانا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande