موسیٰ ندی کی تزئین نوکے کاموں کا چند ماہ میں آغاز
موسیٰ ندی کی تزئین نوکے کاموں کا چند ماہ میں آغازحیدرآباد، 17 اپریل (ہ س)۔ موسیٰ ندی کوخوبصورت بنانے کے کاموں کا چند ماہ میں آغاز کردیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے پروجیکٹ کے لئے منظوری کے بعد رقومات کی تخصیص اور اجرا
موسیٰ ندی کی تزئین نوکے کاموں کا چند ماہ میں آغاز


موسیٰ ندی کی تزئین نوکے کاموں کا چند ماہ میں آغازحیدرآباد، 17 اپریل (ہ س)۔

موسیٰ ندی کوخوبصورت بنانے کے کاموں کا چند ماہ میں آغاز کردیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے پروجیکٹ کے لئے منظوری کے بعد رقومات کی تخصیص اور اجرائ کے سلسلہ میں اقدامات تیزکئے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے اندرون 2 ماہ پروجیکٹ کے لئےمنظورہ رقومات کی پہلی قسط تلنگانہ کوحاصل ہونے کا امکان ہے اور اس رقم کے حصول کے ساتھ ہی موسیٰ ندی کوخوبصورت بنانے کے پروجیکٹ پر عملی اقدامات کا آغاز کر دیا جائے گا۔ دی موسی ریورفرنٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے ذرائع کے مطابق موسیٰ ندی کوخوبصورت بنانے کے دوسرے مرحلہ کی پروجیکٹ رپورٹ کی تیاری کا مرحلہ جاری ہے اورآئندہ 6 ماہ میں اس پروجیکٹ رپورٹ کی تیاری کو مکمل کرلیا جائے گا۔موسیٰ ندی پروجیکٹ کے 55 کیلومیٹرپرمحیط حصہ کوترقی دینے کے لئے تیار کئے گئے منصوبہ کے جامع رپورٹ کی تیاری کے سلسلہ میں جاری اقدامات کو تیز کردیا گیا ہے اور ابتدائی تفصیلی رپورٹ جوکہ پہلے مرحلہ سے متعلق ہے اسے مکمل کرتے ہوئے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کوروانہ کر دیا گیا ہے۔ اے بی ڈی نے پہلے مرحلہ کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اس پروجیکٹ کے لئے قرض جاری کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے لیکن پروجیکٹ کی مخالفت کرنے والی تنظیموں اوراداروں کا دعویٰ ہے کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک مجموعی طور پرقرض کی فراہمی کے سلسلہ میں آمادگی ظاہر کئے ہوئے ہے رقومات کی اجرائی کے سلسلہ میں تاحال کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے پروجیکٹ کے سلسلہ میں ابتدائی پہلے مرحلہ میں عثمان ساگرتاباپو گھاٹ کے درمیان موجود ندی کو خوبصورت بنانے کے اقدامات کئے جا ئیں گے جو کہ21 کیلومیٹرپرمحیط ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande