طلبہ کی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے ’مائنڈ میٹرز‘ ورکشاپ سیریز کا آغاز
طلبہ کی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے ’مائنڈ میٹرز‘ ورکشاپ سیریز کا آغاز علی گڑھ، 17 اپریل (ہ س)۔ ذہنی صحت سے متعلق آگہی کو فروغ دینے کے سلسلہ میں ایک اہم اقدام کے تحت ڈین، اسٹوڈنٹس ویلفیئر (ڈی ایس ڈبلیو) اور ایڈوانسڈ سینٹر فار ویمنس اسٹڈیز (اے
ذہنی تناو کے لئے پروگرام


طلبہ کی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے ’مائنڈ میٹرز‘ ورکشاپ سیریز کا آغاز

علی گڑھ، 17 اپریل (ہ س)۔ ذہنی صحت سے متعلق آگہی کو فروغ دینے کے سلسلہ میں ایک اہم اقدام کے تحت ڈین، اسٹوڈنٹس ویلفیئر (ڈی ایس ڈبلیو) اور ایڈوانسڈ سینٹر فار ویمنس اسٹڈیز (اے سی ڈبلیو ایس)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے انکلوزیو فیوچرز فاؤنڈیشن (آئی ایف ایف) اور اسٹوڈنٹس کاؤنسلنگ سینٹر کے اشتراک سے ”مائنڈ میٹرز: اسٹوڈنٹ ویلبیئنگ سیریز“ کی پہلی ورکشاپ سیدنا طاہر سیف الدین (منٹو سرکل) اسکول میں منعقد کی۔ یہ پروگرام ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر محمد اطہر انصاری، ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر صبوحی خان اور پروفیسر نبی اللہ خان، پروفیسر عذرہ موسوی (ڈائریکٹر،اے سی ڈبلیو ایس)، ڈاکٹر جوہی گپتا (صدر، آئی ایف ایف) اور ڈاکٹر نشید امتیاز (کوآرڈی نیٹر، اسٹوڈنٹس کاؤنسلنگ سینٹر) کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا۔ ڈاکٹر جوہی گپتا نے ورکشاپ کے مقاصد بیان کیے، جبکہ پروفیسر عذرہ موسوی نے طلبہ کی ذہنی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل آگہی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

تکنیکی نشستوں میں ڈاکٹر نشید امتیاز نے جذباتی توازن اور تناؤ کے بندوبست پر روشنی ڈالی؛ ڈاکٹر عائشہ رحمان نے ذہنی فلاح کے عملی طریقے متعارف کرائے؛ ڈاکٹر حنا پروین نے ادراکی تنظیم نو (کوگنیٹیو ری اسٹرکچرنگ) اور گائیڈیڈ امیجری پر سیشن منعقد کیا؛ جبکہ ڈاکٹر سارہ جاوید نے ادراکی بحالی کی حکمت عملیوں پر گفتگو کی اور ایک تعاملی نشست کی قیادت کی۔ پروگرام کا اختتام پروفیسر صبوحی خان کے کلمات کے ساتھ ہوا، جنہوں نے بتایا کہ اس نوعیت کی ورکشاپ اے ایم یو کے مختلف اسکولوں میں بھی منعقد کی جائیں گی۔

پروگرام کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اظہارِ تشکر مسٹر فیصل نفیس، پرنسپل ایس ٹی ایس اسکول نے کیا۔ پروگرام کی نظامت مسز غزالہ تنویر نے کی، جبکہ اس کی نگرانی مسٹر نورالزماں ارشد نے کی۔ ڈاکٹر محمد عالمگیر اور ڈاکٹر الیاس میاں نے بھی تعاون فراہم کیا۔آئی ایف ایف کی رضاکار ٹیم کے اراکین ڈاکٹر سارہ، مس ثنا، مسٹر قیوم، مس نلینی، مس بشریٰ، مس ثنا پروین، مس اروشی، مس مہوش، مسٹر حارث اور مسٹر سرجین شامل ہیں نے بھی ورکشاپ کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande