ہائیکورٹ کی چریان پیالس انہدامی کارروائی کوفوری روکنے کی ہدایت
حیدرآباد ، 17 اپریل (ہ س) ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے چریان پیالس انہدامی کاروائی کو فوری روکتے ہوئے مزید کسی کارروائی کیلئے چیف سیکریٹری کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئےغورکرنے کی ہدایت دی ہے۔ چریان پیالس کے غیرقانونی انہدام کے سلسلہ میں داخل کی گئ
ہائیکورٹ کی چریان پیالس انہدامی کارروائی کوفوری روکنے کی ہدایت


حیدرآباد ، 17 اپریل (ہ س) ۔

تلنگانہ ہائی کورٹ نے چریان پیالس انہدامی کاروائی کو فوری روکتے ہوئے مزید کسی کارروائی کیلئے چیف سیکریٹری کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئےغورکرنے کی ہدایت دی ہے۔ چریان پیالس کے غیرقانونی انہدام کے سلسلہ میں داخل کی گئی درخواست میں کہا گیاتھا کہ محکمہ آثارقدیمہ اورریاستی حکومت چریان پیالس کے انہدام پرکی جانے والی شکایات پرمکمل خاموشی اختیارکی ہے۔ عدالت نے گذشتہ دنوں پیالس کے انہدام پرروک لگاتے ہوئے حکم التواء جاری کیاتھا اورآج سماعت مقررکی گئی تھی ۔ جسٹس شرون کمارنے آج سماعت کے دوران حکومت تلنگانہ کوہدایت دی کہ اندرون 2 ہفتہ چریان پیالس کے تحفظ کے سلسلہ میں چیف سیکریٹری کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دے اورتحفظ کیلئے درخواست دائرکرنے والے فریقین کے وکلاء سیدعلی جعفری اورمیرحسن باقری دونوں کو نمائندگی فراہم کی جائے۔ جسٹس شرون کمارنے چریان پیالس کے انہدام پر فوری اثرکے ساتھ روک لگانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی عمارت کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے جواقدامات کئے جانے چاہئےتھے انہیں اختیارنہیں کیاگیااورنہ ہی اس تہذیبی ورثہ کو منہدم کرنے سے قبل فریق نے ریاست کے کسی متعلقہ محکمہ سے کوئی اجازت حاصل کی۔ انہدامی کاروائی کے خلاف پیروی کررہے سیدعلی جعفری نے بتایا کہ اس تاریخی عمارت کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئےعدالت میں حیدرآباد میٹروپولیٹین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے حدود میں موجود تاریخی و تہذیبی عمارتوں سے متعلق جی اوعدالت میں پیش کیا گیااورعدالت نے سابق میں ایرم منزل کے سلسلہ میں دیئے گئے فیصلہ کا حوالہ دیتے ہوئے چریان پیالس کو محفوظ بنانےکے اقدامات کی ہدایت دی ہے

۔ ۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande