
سرینگر 17 اپریل( ہ س)۔جموں و کشمیر میں ایل جی کی انسداد منشیات مہم کے 100 دن کے بعد، سب ڈویژن ہندواڑہ میں ضلع انتظامیہ کپواڑہ کی طرف سے منشیات مخالف ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریلی کرگامہ ٹی آر سی سے شروع ہوئی اور مین بازار ہندواڑہ سے ہوتی ہوئی جی ڈی سی ہندواڑہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ ایم ایل اے ہندواڑہ سجاد لون، ایجوکیشن سکریٹری، ڈی سی کپواڑہ، ایس ایس پی ہندواڑہ، دیگر حکام اور سب ڈویژن ہندواڑہ کے ہزاروں طلباء نے اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں منشیات کے استعمال کے خلاف بھرپور عزم کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے ایل جی منوج سنہا کی قیادت میں انسداد منشیات مہم کی تعریف کی۔مقررین نے زور دیا کہ منشیات کے خلاف جنگ کا آغاز گھر سے ہونا چاہیے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir