
جموں, 17 اپریل (ہ س)۔
ضلع ڈوڈہ میں جمعرات کی شب چلنے والی تیز اور جھکڑ دار ہواؤں کے باعث افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا ۔طوفانی ہوا سے ایک درخت جڑ سے اکھڑ کر ڈوڈہ ڈیسہ روڈ پر گر گیا، جس کے نتیجے میں میونسپل علاقے میں ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق، اس واقعے میں ایک بس اور ایک آٹو رکشہ کو نقصان پہنچا، تاہم کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور گرے ہوئے درخت کو ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔ادھر ضلع کے دیہی علاقوں میں بھی رات بھر تیز طوفانی ہواؤں نے پھلدار درختوں،گھروں کی چھتوں کو نقصان پہنچایا ہت ۔
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر