
جموں, 17 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں میں مختلف ارکانِ اسمبلی، وفود اور عوامی نمائندوں سے ملاقات کی، جنہوں نے اپنے اپنے علاقوں سے متعلق متعدد عوامی مسائل پیش کیے اور ان کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔
ملاقات کرنے والوں میں سابق وزیر عبدالمجید وانی اور سابق رکن اسمبلی چمن لال بھی شامل تھے، جنہوں نے ضلع رامبن کے اہم مسائل وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے۔
دریں اثناء انڈین انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس کے چیئرمین وکاس دوبے کی قیادت میں ایک وفد نے یونیفائیڈ بلڈنگ بائی لاز میں حالیہ تبدیلیوں سے پیدا شدہ مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اسی طرح جموں یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر رویندر سنگھ کی قیادت میں اساتذہ کے ایک وفد نے تدریسی شعبے سے متعلق امور اٹھائے۔
اس موقع پر دیگر افراد نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے اپنے مسائل پیش کیے۔ وزیر اعلیٰ نے تمام وفود کو بغور سنا اور یقین دہانی کرائی کہ جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مقررہ وقت میں حل کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر