
حیدرآباد ، 17 اپریل (ہ س)۔
تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے دیورکنڈہ میں تعینات اسسٹنٹ ڈویژنل انجینئر(اے ڈی)کواینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے 30,000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ جمعہ کواے سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق،اے سی بی کی نلگنڈہ رینج یونٹ نے مذکورہ افسرکواس وقت گرفتارکیا جب وہ ایک شکایت کنندہ سے 10 لاکھ روپے کے بل تیارکرنے کے عوض رشوت لے رہا تھا۔ یہ بل 29 اکتوبر2025 کوآنے والے طوفان کے دوران متاثرہونے والی 33/11 کے وی بجلی کی لائن کی مرمت کےلیے کیے گئے کام کاج سے متعلق تھا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق