
بیڑ، 17 اپریل (ہ س)۔ مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں پولیس پاٹل کے خالی عہدوں پر بھرتی کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں سب ڈویژن میں 414 اسامیوں کے لیے جاری عمل کے تحت 339 امیدواروں کے انٹرویو کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔یہ بھرتی عمل سب ڈویژنل افسر کویتا جادھو کی رہنمائی میں انجام دیا جا رہا ہے، جبکہ اب منتخب امیدواروں کی کردارکی جانچ اور طبی معائنہ ضلع انتظامیہ اور پولیس محکمہ کی جانب سے تیزی کے ساتھ جاری ہے۔حکام کے مطابق اس تکنیکی عمل کی تکمیل کے بعد حتمی منتخب فہرست جاری کی جائے گی۔ یکم مئی کو مہاراشٹر دن کے موقع پر یکم مئی کو نئے منتخب پولیس پاٹل کو تقرری نامے دیے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس بھرتی سے دیہی سطح پر قانون و نظم برقرار رکھنے میں مدد ملے گی، ساتھ ہی سرکاری اسکیموں کو نچلی سطح تک مؤثر انداز میں نافذ کرنے میں بھی سہولت حاصل ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے