اے ایم یو کے طالب علم کا ورلڈ بینک یوتھ سمّٹ 2026 کے لیے انتخاب
اے ایم یو کے طالب علم کا ورلڈ بینک یوتھ سمّٹ 2026 کے لیے انتخاب علی گڑھ، 17 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ابلاغ عامہ کے طالب علم مسٹر نوید عالم کو ورلڈ بینک گروپ یوتھ سمّٹ 2026 کے لیے بطور مندوب منتخب کیا گیا ہے، جو 12-11
نوید عالم


اے ایم یو کے طالب علم کا ورلڈ بینک یوتھ سمّٹ 2026 کے لیے انتخاب علی گڑھ، 17 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ابلاغ عامہ کے طالب علم مسٹر نوید عالم کو ورلڈ بینک گروپ یوتھ سمّٹ 2026 کے لیے بطور مندوب منتخب کیا گیا ہے، جو 12-11 جون کو واشنگٹن ڈی سی، امریکہ میں منعقد ہوگی۔ یہ سمّٹ ”فیوچر: ڈیزائننگ جابس فار دی ڈیجیٹل ایج“ کے موضوع پر منعقد کیا جا رہی ہے، جو ایک باوقار عالمی پلیٹ فارم ہے جہاں نوجوان رہنما عالمی چیلنجوں پر تبادلہئ خیال کرتے ہیں اور اختراعی حل کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande