شماریاتی جدت اور صنعتی اطلاقات پر لیکچر کا اہتمام
شماریاتی جدت اور صنعتی اطلاقات پر لیکچر کا اہتمام علی گڑھ۔، 13 اپریل (ہ س)۔ ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے شعبہ اطلاقی ریاضی میں ”شماریاتی جدت: ریاضیاتی تحقیق اور صنعت کے درمیان پُل“ موضوع پر ڈاکٹر عریش قمر، ڈائریکٹر و شریک بانی، ڈیٹ
شماریاتی جدت اور صنعتی اطلاقات پر لیکچر کا اہتمام


شماریاتی جدت اور صنعتی اطلاقات پر لیکچر کا اہتمام

علی گڑھ۔، 13 اپریل (ہ س)۔ ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے شعبہ اطلاقی ریاضی میں ”شماریاتی جدت: ریاضیاتی تحقیق اور صنعت کے درمیان پُل“ موضوع پر ڈاکٹر عریش قمر، ڈائریکٹر و شریک بانی، ڈیٹم ورکس پرائیویٹ لمیٹڈ، اور ڈاکٹر علی عباس رضوی، ریسرچ سائنٹسٹ، آئی سی ایم آر، نئی دہلی، نیز کنسلٹنٹ، ڈیٹم ورکس نے خطبات پیش کئے۔ڈاکٹر عریش قمر نے اپنے خطاب میں جدید صنعتوں میں شماریاتی طریقہ کار اور ڈیٹا پر مبنی نقطہ نظر کے انقلابی کردار کو اجاگر کیا اور بتایا کہ کس طرح تحقیق حقیقی دنیا کے مسائل کو حل کر سکتی ہے۔

ڈاکٹر علی عباس رضوی نے اکیڈمیا اور صنعت کے درمیان ربط قائم کرنے میں شماریاتی آلات کے استعمال پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو بین شعبہ جاتی تحقیق کی جانب راغب کیا۔ اس سے قبل، مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے شعبہ اطلاقی ریاضی کے چیئرپرسن پروفیسر نبی اللہ خان نے نظریاتی تحقیق کو صنعتی اطلاقات سے جوڑنے میں شماریاتی جدت کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس لیکچر کو ریاضیاتی تحقیق کی عملی افادیت کو سمجھنے کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔

پروگرام میں ڈین طلبہ بہبود پروفیسر محمد اطہر انصاری اور کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد مزمل شریک ہوئے، جنھوں نے علم کو صنعتی تقاضوں سے جوڑنے میں شماریاتی تجزیے کی اہمیت پر زور دیا۔بعد ازاں ایک تعاملی نشست منعقد ہوئی جس میں شرکاء نے مقررین سے تبادلہ خیال کیا۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر صبیحہ تبسم نے کی، جبکہ ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے اظہارِ تشکر کیا۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande