ورنداون کشتی حادثہ: یمنا ندی سے مزید دو لاشیں برآمد، مرنے والوں کی تعداد 15تک پہنچی، ایک کی تلاش جاری
متھرا، 13 اپریل (ہ س)۔ متھرا ضلع میں دریائے یمنا میں پنجاب کے عقیدت مندوں سے بھری کشتی الٹنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے پیر کو دریا سے مزید دو لاشیں برآمد کی ہیں ۔ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ پیر کو
Yamuna-river-accident-Two-mor


متھرا، 13 اپریل (ہ س)۔ متھرا ضلع میں دریائے یمنا میں پنجاب کے عقیدت مندوں سے بھری کشتی الٹنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے پیر کو دریا سے مزید دو لاشیں برآمد کی ہیں ۔ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

پیر کو این ڈی آر ایف اور مقامی پولیس کی مشترکہ تلاشی مہم کے دوران یمنا ندی سے مزید دو لاشیں برآمد ہوئیں۔ ان میں سے ایک کی شناخت پنجاب کے رہنے والے یش بھلا عرف یوراج کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق یش بھلا ان 16 افراد میں شامل تھے جو کشتی الٹنے کے بعد یمنا کے تیزبہاو¿ میں لاپتہ ہو گئے تھے۔ ان کی لاش کے سی گھاٹ کے قریب دیوراہ بابا گھاٹ کے قریب جھاڑیوں میں پھنسی ہوئی ملی۔

طویل عرصے تک پانی میں رہنے کی وجہ سے لاش مسخ شدہ حالت میں تھی۔ اس کے بعد ریسکیو ٹیم نے بنگالی گھاٹ کے قریب سے ایک جواں سال خاتون کی لاش بھی برآمد کی۔ اس کی شناخت مونیکا دوگری کے طور پر ہوئی ہے۔ کشتی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد اب 15 تک پہنچ گئی ہے۔

راحت اور بچاو کا یہ پورا کام نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ایک ٹیم کر رہی ہے۔ یہ ٹیم لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے دریائے یمنا میں مسلسل تلاشیمہم چلا رہی ہے۔ پولیس نے برآمد شدہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ اس کے علاوہ، فوج کی اسٹرائیک کور اور این ڈی آر ایف کی مشترکہ ٹیمیں علاقے میں راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں۔ فی الحال ایک اور شخص کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ اس کا نام پنکج ہے۔ ریسکیو ٹیمیں مسلسل اس کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہات ) سریش چندر راوت نے بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور پرائیویٹ غوطہ خوروں کی ٹیموں کو سات سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دریا اور گردونواح میں تلاشی کے لیے ڈرون کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ فی الحال ایک شخص لاپتہ ہے اور ریسکیو ٹیمیں اس کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق لاپتہ شخص کے ملنے تک تلاش جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande