لکھنؤ: اسپتال کی چوتھی منزل سے گر کر خاتون جاں بحق، اہل خانہ نے ہنگامہ کیا
لکھنؤ، 13 اپریل (ہ س)۔ اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے بنتھرا تھانہ علاقے میں پیر کو ایک پرائیویٹ اسپتال کی چوتھی منزل سے گرنے سے ایک خاتون مریضہ کی موت ہوگئی۔ لواحقین نے اسپتال انتظامیہ پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ تھانہ بنتھرا
WOMEN-DIES-HOSPITAL-FALLING-


لکھنؤ، 13 اپریل (ہ س)۔ اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے بنتھرا تھانہ علاقے میں پیر کو ایک پرائیویٹ اسپتال کی چوتھی منزل سے گرنے سے ایک خاتون مریضہ کی موت ہوگئی۔ لواحقین نے اسپتال انتظامیہ پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ تھانہ بنتھرا کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوبی) امت کمار آنند نے بتایا کہ بنتھرا کے ایک گاو¿ں کے رہنے والے اکشے دیکشت کی بیوی سیتا دیکشت (32) کو اتوار کو دماغی بیماری کی وجہ سے نیورولوجی کے علاج کے لیے پرساد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سیتا کی آج صبح اسپتال کی چوتھی منزل سے گرنے سے موت ہوگئی۔

واقعے پر اہل خانہ نے اسپتال میںہنگامہ شروع کر دیا۔ متوفی خاتون کے وکیل بھائی نیرج نے اسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، اہل خانہ کو تسلی دی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا۔ پولیس نے فوٹیج میں دیکھا کہ خاتون صبح سویرے وارڈ روم سے نکلی اور سیڑھیوں کی طرف بڑھی تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ چوتھی منزل سے کیسے گری۔ لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ڈی سی پی ساو¿تھ نے بتایا کہ اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande