
لکھنؤ، 13 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) راجیو کرشن پولیس ہیڈکوارٹر کے کنٹرول روم سے نوئیڈا میں حالات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی ) لاءاینڈ آرڈر امیتابھ یش بھی موجود ہیں۔ ڈی جی پی نے پیر کو کہا کہ بھڑکانے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ باہر ی لوگوں کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ گوتم بدھ نگر میں مزدوروں نے اجرت سمیت مختلف مطالبات کو لے کر نوئیڈا کے سیکٹر 63، سیکٹر 62، سیکٹر 15، فیز 2 انڈسٹریل ایریا، سورج پور، نالج پارک ایریا، دادری ایریا، ایکوٹیک 1 ایریا انڈسٹریل ایریا میں صبح سے ہی احتجاج شروع کر دیا ہے۔ کارکنوں نے کئی مقامات پر سڑکیں بلاک کر دیں۔ پولیس اور کارکنوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا۔ کارکن مشتعل ہوگئے اور پولیس پر پتھراو¿ کیا۔
پولیس کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی اور ایک پولیس جیپ کو الٹ دیا گیا۔ پولیس کو طاقت اور آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔ مدرسن کمپنی کے قریب کارکنوں نے کئی کاروں کو آگ لگا دی۔ کئی مقامات پر فیکٹریوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ لا ءاینڈ آرڈر کے ایڈیشنل پولیس کمشنر راجیو نارائن مشرا نے کہا کہ پولیس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد