بہار میں المناک حادثہ: گیس سلنڈر پھٹنے سے ماں باپ سمیت بچے کی موت، کئی افراد جھلس گئے
دربھنگہ،13 اپریل( ہ س)۔ بہار کے دربھنگہ ضلع کے یونیورسٹی تھانہ علاقہ واقع سندر پور میں اتوار کی شام کو ہوا ایک زبردست گیس سلنڈر دھماکے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ واقعہ بیچن داس کے گھر میں پیش آیا، جہاں کھانا تیار کرنے کے دوران گیس سلنڈر
بہار میں المناک حادثہ: گیس سلنڈر پھٹنے سے ماں باپ سمیت بچے کی موت، کئی افراد جھلس گئے


دربھنگہ،13 اپریل( ہ س)۔ بہار کے دربھنگہ ضلع کے یونیورسٹی تھانہ علاقہ واقع سندر پور میں اتوار کی شام کو ہوا ایک زبردست گیس سلنڈر دھماکے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ واقعہ بیچن داس کے گھر میں پیش آیا، جہاں کھانا تیار کرنے کے دوران گیس سلنڈر میں اچانک آگ لگ گئی۔ کچھ ہی لمحوں میں آگ کے شعلے شدید شکل اختیار کر گئے جس نے پورے گھر کو اپنی زد میں لے لیا۔ اس سانحے میں تین افراد کی جانیں گئیں، جن میں تین ماہ کا معصوم بچہ بھی شامل تھا، جب کہ کئی افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے۔

واقعہ سندر پور میں ٹینو پیڈ کے قریب بیچن داس کے گھر میں پیش آیا، جہاں رات کے کھانے کی تیاریاں جاری تھیں۔ گیس سلنڈر میں اچانک آگ لگنے سے زوردار دھماکہ ہوا۔ آگ کے شعلے اتنی تیزی سے پھیلے کہ گھر کےلوگ بچ نکلنے میں ناکام رہے۔ آگ نے پورے گھر کو اپنی زد میں لے لیا اور آس پاس کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

کونسلر کے نمائندے بھگوان لال ٹھاکر نے بتایا کہ اس المناک حادثے کے متاثرین گووند داس، مسو کماری، اور ایک تین ماہ کا بچہ - سبھی کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ پورا خاندان گہرے صدمے میں ڈوب گیا ہے، کیونکہ مرنے والوں میں دو بالغ اور ایک بچہ شامل ہے۔

کونسلر کے نمائند کے مطابق اس واقعے میں والدین اور ان کا تین ماہ کا بچہ جان کی بازی ہار گیا ہے۔ وہ نئے کچن میں کھانا پکانے ہی والے تھے کہ یہ سانحہ پیش آیا۔

کئی افراد بشمول بیچن داس، اس کا دوسرا بیٹا گووند، ان کا پڑوسی آدتیہ، اور ایک فائر افسر شدیدطور سے جھلس گئے ہیں۔ تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انہیں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر ڈیپارٹمنٹ کے کئی فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ یونیورسٹی تھانہ کی ایک ٹیم بھی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی۔ مقامی لوگوں کی مدد اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ تھانہ انچارج سدھر کمار نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ کو الرٹ کردیا گیا اور آگ پر جلد قابو پالیا گیا۔

تھانہ انچارج کے مطابق جیسے ہی ہمیں اطلاع ملی کہ گھر میں آگ لگ گئی ہے، ہم جائے وقوعہ پر پہنچے اور فائر ڈپارٹمنٹ کو آگاہ کیا۔ اس کے فوراً بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ کل تین افراد کی موت ہو چکی ہے، جبکہ دیگر اس وقت زیر علاج ہیں۔

اس ہولناک حادثے کے بعد سندر پور علاقے میں غم کا ماحول ہے۔ بہت سے لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہیں اور زخمیوں اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مقامی انتظامی اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلاہے کہ حادثے کی وجہ گیس سلنڈر کا اخراج یا خرابی ہوسکتی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande