سدی پیٹ میں بایو گیس پلانٹ کا سریدھر بابو کے ہاتھوں سنگ بنیاد
سدی پیٹ میں بایو گیس پلانٹ کا سریدھر بابو کے ہاتھوں سنگ بنیادحیدرآباد ، 13 اپریل (ہ س) ۔ وزیر آئی ٹی ڈی سریدھر بابو نے سدی پیٹ ضلع کے نرمیٹا میں بایو گیس پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ خانگی ادارے جونوجولے بائیو فیول پرائیویٹ لمیٹیڈ سے 700 کروڑ
سدی پیٹ میں بائیو گیس پلانٹ کا سریدھر بابو کے ہاتھوں سنگ بنیاد


سدی پیٹ میں بایو گیس پلانٹ کا سریدھر بابو کے ہاتھوں سنگ بنیادحیدرآباد ، 13 اپریل (ہ س) ۔ وزیر آئی ٹی ڈی سریدھر بابو نے سدی پیٹ ضلع کے نرمیٹا میں بایو گیس پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ خانگی ادارے جونوجولے بائیو فیول پرائیویٹ لمیٹیڈ سے 700 کروڑ کی سرمایہ کاری کے ذریعہ یہ پلانٹ قائم کیا جارہا ہے۔ سریدھر بابو نے صنعتی ترقی اورسرمایہ کاری کی صورت میں حکومت سے سہولتوں اور مراعات کی فراہمی سے واقف کرایا۔ پروجیکٹ سے مقامی طور پر 1400 افراد کو روزگار حاصل ہوسکتا ہے۔ 30 فیصد روزگار خواتین کیلئے مختص کیا جائیگا۔ بائیو گیس پلانٹ کی صلاحیت روزانہ 100 ٹن رہے گی۔ پہلے اور دوسرے مرحلہ میں 3 علیحدہ پلانٹس قائم کئے جائیں گے جبکہ تیسرے مرحلہ میں 4 پلانٹس کے قیام کا منصوبہ ہے۔ پولٹری، مویشیوں اور زراعت کے ویسٹ کا استعمال کرتے ہوئے بائیو فیول گیس تیار کی جائے گی۔ کلین انرجی پروجیکٹ کے تحت حکومت نے بائیو گیس پلانٹس کے قیام کی حوصلہ افزائی کی۔ سریدھر بابو نے کہا کہ تلنگانہ سرمایہ کاری کے معاملہ میں ملک کی پسندیدہ ریاست بن چکی ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں کئی بین الاقوامی اداروں نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری سے اتفاق کیا ہے۔ بھارت فیوچر سٹی میں سرمایہ کاری کے لئے کئی معاہدے کئے گئے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande