آر سی بی کی ممبئی انڈینز کے خلاف شاندار جیت، کپتان رجت پاٹیدار بولے مسلسل 200پلس اسکور سے بڑھا اعتماد
ممبئی، 13 اپریل (ہ س)۔ دفاعی چمپئن رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے اتوار کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز کو 18 رنز سے شکست دے کر شاندار فتح درج کی۔ اس میچ میں آر سی بی نے اس گراو¿نڈ پر اپنا اب تک کا سب سے بڑا اسکور بھی
آر سی بی کی ممبئی انڈینز کے خلاف شاندار جیت، کپتان رجت پاٹیدار بولے مسلسل 200پلس اسکور سے بڑھا اعتماد


ممبئی، 13 اپریل (ہ س)۔

دفاعی چمپئن رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے اتوار کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز کو 18 رنز سے شکست دے کر شاندار فتح درج کی۔ اس میچ میں آر سی بی نے اس گراو¿نڈ پر اپنا اب تک کا سب سے بڑا اسکور بھی بنایا۔ فل سالٹ (36 گیندوں میں 78 رنز) اور کپتان رجت پاٹیدار (20 گیندوں میں 53 رنز) نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ کنال پانڈیا اور سویش شرما نے گیند بازی میں موثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

جیت کے بعد کپتان رجت پاٹیدار نے ٹیم کی بلے بازی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ’ابھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم ہر میچ میں 200 سے زیادہ رنز بنا رہے ہیں۔ اس سے مجھے بہت زیادہ اعتماد ملتا ہے، اور بطور کپتان، مجھے لگتا ہے کہ ٹیم میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے۔‘

پاٹیدار نے اس میچ میں صرف 17 گیندوں میں نصف سنچری بنا کر ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کسی کپتان کی طرف سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ اپنے بلے بازی کے انداز پر انہوں نے کہا کہ میں اپنے انداز کو زیادہ نہیں سوچتا۔ میں گیند پر ردعمل ظاہر کرتا ہوں اور مجھے واضح اندازہ ہوتا ہے کہ کس بولر کو نشانہ بنانا ہے اور کس شاٹ کو کھیلنا ہے۔ ڈگ آو¿ٹ میں بھی میں اسکور کرنے کے مواقع تلاش کرتا رہتا ہوں۔

میچ میں گیند کے ساتھ اہم کردار ادا کرنے والے کنال پانڈیا نے ٹیم کی بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ہر میچ جیتنے کے لیے سخت محنت درکار ہوتی ہے۔ وراٹ، سالٹ اور ٹم نے جس طرح سے بلے بازی کی وہ بہترین تھی۔ خاص طور پر پاور پلے میں سالٹ کے جارحانہ کھیل نے ہمیں مضبوط آغاز فراہم کیا۔‘

انہوں نے کپتان پاٹیدار کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’رجت نے جس طرح سے لگاتار چار اننگز میں بلے بازی کی ہے، اس کی وضاحت اور مستقل مزاجی لاجواب ہے۔ کپتان سامنے سے قیادت کر رہے ہیں۔گیندبازی کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے رجت پاٹیدار نے کہا، 200 رنز کے باوجود اوس اور حالات کی وجہ سے دباو¿ ہے۔ بھووی اور جیکب نے اچھی شروعات کی، لیکن میرے لیے میچ کا اہم موڑ راسخ کا اسپیل تھا۔ ان کی منصوبہ بندی، سست گیندیں اور یارکرز بہترین تھے۔کنال پانڈیا کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’کنال سب سے زیادہ دلیر گیند بازوں میں سے ایک ہیں، ان کے پاس طرح طرح کی مہارتیں ہیں اور وہ بلے باز کو ہمیشہ اپنی انگلیوں پر رکھتے ہیں۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ ملولن رنگراجن نے راسخ کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’وہ ایک فائٹر ہے۔ دونوں ٹانگوں میں درد کے باوجود، وہ میدان میں رہے اور ٹیم کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ ایک فائٹر ہے۔‘میچ کے بعد کنال پانڈیا نے کہا کہ وانکھیڑے اور چناسوامی ان کے پسندیدہ میدانوں میں سے ہیں، لیکن ان کے لیے سب سے اہم چیز ٹیم کی جیت ہے۔ کپتان پاٹیدار نے مزید کہا، ’ہم اپنے ‘12ویںکھلاڑی یعنی، مداحوں کے ساتھ چناسوامی میں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande