کٹھوعہ کے سرحدی علاقے میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد سرچ آپریشن شروع
جموں، 13 اپریل (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ کے سرحدی علاقوں میں مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے پیر کو وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق راج باغ کے سوفین گاؤں سے امبنالہ جنگلات کی سمت دو مسلح مشتبہ اف
Search opr


جموں، 13 اپریل (ہ س)۔

ضلع کٹھوعہ کے سرحدی علاقوں میں مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے پیر کو وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق راج باغ کے سوفین گاؤں سے امبنالہ جنگلات کی سمت دو مسلح مشتبہ افراد کو بھاری بیگ کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے فوری طور پر علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک آپریشن جاری تھا تاہم کسی بھی مشتبہ شخص کا سراغ نہیں مل سکا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال مارچ میں اسی سوفین جنگلاتی علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران چار پولیس اہلکار اور پاکستان میں قائم جیشِ محمد تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔ یہ علاقہ سرحد پار دراندازی کے بعد دہشت گردوں کی اندرونِ علاقوں کی جانب نقل و حرکت کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔

ادھر رام کوٹ سیکٹر کے پنج تیرتھی، بھینی نالہ، باروتہ، اگلی دھر اور ملحقہ علاقوں میں بھی اسپیشل آپریشنز گروپ، پولیس اور سی آر پی ایف نے تلاشی کارروائیاں شروع کیں۔اس کے علاوہ ضلع سانبہ کے سدکو جنگلاتی علاقے میں بھی سیکورٹی فورسز نے دوسرے روز مسلسل سرچ آپریشن جاری رکھا، جہاں اتوار کو اندھیرے میں دو مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande