وقارآباد ضلع میں سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3افراد ہلاک
حیدرآباد، 13 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں پیر کو ایک افسوسناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد، میاں بیوی اوران کی بیٹی ہلاک جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ پیدّمول منڈل کے تحت تھیٹّی پلی گاؤں کے مضافات میں
وقارآباد ضلع میں سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3افراد ہلاک


حیدرآباد، 13 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں پیر کو ایک افسوسناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد، میاں بیوی اوران کی بیٹی ہلاک جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ پیدّمول منڈل کے تحت تھیٹّی پلی گاؤں کے مضافات میں اس وقت پیش آیا جب اسکوٹر پر سوار یہ خاندان ایک لاری سے ٹکرا گیا۔ متاثرہ افراد شادی میں شرکت کے بعد رکماپورگاؤں سے ظہیرآباد جارہے تھے۔ زخمی لڑکے کوعلاج کے لیے تانڈور کے سرکاری ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت کویراج (40)، پاوانی (35) اور ان کی 11 سالہ بیٹی کیتھنا کے طور پر ہوئی ہے

پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande