سماجی کارکن ایم جمال خان نے ہری جھنڈی دکھا کر ایمبولینس کی روانہ
علی گڑھ، 13 اپریل (ہ س)۔ سماجی خدمت کے جذبے کے تحت معروف سماجی کارکن ایم جمال خان نے غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے بھنڈارے کا افتتاح کیا اور دو ایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔یہ پروگرام مانو سر سیوا کلیان سمیتی کے بینر تلے منعقد ہوا، جس
ایمبولینس کا افتتاح


علی گڑھ، 13 اپریل (ہ س)۔

سماجی خدمت کے جذبے کے تحت معروف سماجی کارکن ایم جمال خان نے غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے بھنڈارے کا افتتاح کیا اور دو ایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔یہ پروگرام مانو سر سیوا کلیان سمیتی کے بینر تلے منعقد ہوا، جس کا مقصد غریب اور بے سہارا افراد کی مدد کرنا ہے۔ ادارہ کی جانب سے مفت ایمبولینس سروس، ضرورت مندوں کو کھانا، کمبل، کپڑے اور جوتے فراہم کرنا، لاوارث لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنا اور ان کی راکھ کو گنگا میں سپرد کرنا، بھوکے افراد کو کھانا تقسیم کرنا اور غریب بچیوں کی شادی میں تعاون جیسے فلاحی کام انجام دینا ہیایٹہ چنگی بائی پاس روڈ پر واقع بھنڈارے کا افتتاح میں ادارے کے بانی صدرسونیت پنڈت نے ایک ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے، تاکہ غریب اور ضرورت مند افراد اپنی ضروریات کے مطابق رابطہ کر سکیں۔تقریب کی نظامت نیتی پنڈت نے انجام دی۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی ایم جمال خان نے اہلِ خیر حضرات سے ادارے کی مدد کی اپیل کی اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر ایڈووکیٹ ٹھاکر دنیش سنگھ،شیام اپادھیائے،ایڈووکیٹ بنٹی کمار،ایڈووکیٹ ممتا راجپوت،راجونش سکسینہ، ہنّان اور انوار سمیت دیگر افراد بھی موجود رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande