آئی پی ایل 2026: ردرفورڈ کی ناٹ آوٹ 71 رن کی اننگز رائیگاں، آر سی بی نے ممبئی کو 18 رن سے ہرا یا
ممبئی، 12 اپریل (ہ س)۔ آئی پی ایل 2026 کے ایک ہائی اسکورنگ مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے ممبئی انڈینز (ایم آئی) کو 18 رن سے ہرا کر شاندار جیت درج کی۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں آر سی بی کی متوازن گیند بازی نے ممبئی
آئی پی ایل 2026: ردرفورڈ کی ناٹ آوٹ 71 رن کی اننگز رائیگاں، آر سی بی نے ممبئی کو 18 رن سے ہرا یا


ممبئی، 12 اپریل (ہ س)۔ آئی پی ایل 2026 کے ایک ہائی اسکورنگ مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے ممبئی انڈینز (ایم آئی) کو 18 رن سے ہرا کر شاندار جیت درج کی۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں آر سی بی کی متوازن گیند بازی نے ممبئی کے بڑے ہدف کے تعاقب کی کوشش کو روک دیا۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی نے 20 اوور میں 240/4 کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ ٹیم کی جانب سے فل سالٹ نے 78 رن کی دھواں دار اننگز کھیلی، جبکہ رجت پاٹیدار نے 53 رن بنائے۔ اس کے علاوہ وراٹ کوہلی نے بھی نصف سنچری بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔

241 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی انڈینز کا آغاز اچھا رہا۔ روہت شرما اور ریان ریکلٹن نے ٹیم کو تیز شروعات دلائی اور پاور پلے میں 62 رن جوڑے۔ تاہم، چھٹے اوور میں روہت شرما ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے، جو ٹیم کے لیے بڑا جھٹکا ثابت ہوا۔

مڈل آرڈر میں شیرفین ردرفورڈ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 31 گیندوں میں ناٹ آوٹ 71 رن بنائے اور میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ انہوں نے مچل سینٹنر کے ساتھ 68 رن کی شراکت داری بھی کی، لیکن ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔

آر سی بی کی جانب سے کرونال پانڈیا اور سویش شرما نے نپی تلی گیند بازی کر کے ممبئی کو 20 اوور میں 222/5 پر روک دیا۔

اس جیت کے ساتھ آر سی بی نے چار میچوں میں اپنی تیسری جیت درج کی اور 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے مقام پر پہنچ گئی۔ وہیں، ممبئی انڈینز کو لگاتار تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ٹیم کی صورتحال مزید چیلنجنگ ہو گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande