اے ایم یو کے فیکلٹی رکن کو ڈی آر ڈی او کا ریسرچ پروجیکٹ حاصل ہوا
اے ایم یو کے فیکلٹی رکن کو ڈی آر ڈی او کا ریسرچ پروجیکٹ حاصل ہوا علی گڑھ، 13 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عتیب احمد خان کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے آرمامنٹ ریسر
عطیب احمد خان


اے ایم یو کے فیکلٹی رکن کو ڈی آر ڈی او کا ریسرچ پروجیکٹ حاصل ہوا

علی گڑھ، 13 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عتیب احمد خان کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے آرمامنٹ ریسرچ بورڈ کی جانب سے 97 لاکھ روپے مالیت کا ایک ریسرچ پروجیکٹ تفویض کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ میٹریئلز فار آرمامنٹ ایپلیکیشن پینل کے تحت منظور کیا گیا ہے اور اسے آئی آئی ٹی روڑکی کے اشتراک سے انجام دیا جائے گا۔

اس تحقیق کا محور دفاعی استعمال میں آنے والے سینڈوچ کمپوزٹ مواد کے نقصانات کا تجزیہ ہے۔ اس تحقیق کا ہدف مختلف حالات میں سینڈوچ کمپوزٹس کے ساختی رویّے کا مطالعہ کرنا ہے۔ ڈاکٹر خان کو اس دستیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے چیئرمین پروفیسر رئیس الدین انصاری نے کہا کہ ڈی آر ڈی او کے اس باوقار پروجیکٹ کا حصول شعبے کی معیاری تحقیقی صلاحیتوں کی عکاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی اساتذہ اور محققین کو جدید انجینئرنگ کے میدانوں میں مؤثر تحقیق کے لیے مزید ترغیب دے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande