ناسک ٹی سی ایس معاملے میں کارروائی تیز، ایچ آر ہیڈ کی پولیس حراست میں توسیع
ناسک ٹی سی ایس معاملے میں کارروائی تیز، ایچ آر ہیڈ کی پولیس حراست میں توسیع ممبئی ، 13 اپریل (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ناسک میں ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) کمپنی میں خواتین ملازمین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور مذہب تبدیلی کی کوششوں کے معاملے میں کارروائی
ناسک ٹی سی ایس معاملے میں کارروائی تیز، ایچ آر ہیڈ کی پولیس حراست میں توسیع


ناسک ٹی سی ایس معاملے میں کارروائی تیز، ایچ آر ہیڈ کی پولیس حراست میں توسیع

ممبئی ، 13 اپریل (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ناسک میں ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) کمپنی میں خواتین ملازمین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور مذہب تبدیلی کی کوششوں کے معاملے میں کارروائی تیز ہو گئی ہے۔ اس کیس میں نامزد ایچ آر ہیڈ اشوینی چنانی کی پولیس حراست میں ضلع عدالت نے پیر کے روز مزید دو دن کی توسیع کر دی ہے، جبکہ کمپنی نے تمام ملزم ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق ناسک میں واقع ٹی سی ایس کمپنی کی ایچ آر ہیڈ اشوینی چنانی کو پولیس نے 11 اپریل کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد عدالت نے ابتدائی طور پر دو دن کی پولیس حراست دی تھی۔ پیر کو حراست کی مدت ختم ہونے پر ملزمہ کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے مزید دو دن کی پولیس حراست منظور کر لی۔

پولیس کو موصول شکایت کے مطابق کمپنی میں خواتین ملازمین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، ایک خاتون کے ساتھ زیادتی اور مذہب تبدیلی کی کوششوں کے سنگین الزامات سامنے آئے تھے۔ اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ناسک کے پولیس کمشنر سندیپ کرنک نے بھیس بدل کر پولیس اہلکاروں کو کمپنی میں بھیجا، جس کے بعد شکایات کی تصدیق ہونے پر ایچ آر ہیڈ سمیت سات ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کیس کی مکمل جانچ کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) بھی تشکیل دی گئی ہے۔

اس معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ناسک یونٹ نے کمپنی کے باہر احتجاج بھی کیا اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب ٹی سی ایس کمپنی نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ گرفتار تمام ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور دیگر ملازمین کی بھی جانچ جاری ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ بدعنوان یا غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی ملازم کو بخشا نہیں جائے گا اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande