وزیر اعلیٰ نے پٹنہ-بتیا ایکسپریس وے کی تعمیرکے کام کا معائنہ کیا، تیزی سے کام مکمل کر نے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ نے پٹنہ-بتیا ایکسپریس وے کی تعمیرکے کام کا معائنہ کیا، تیزی سے کام مکمل کر نے کی ہدایت پٹنہ، 13 اپریل،(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سارن ضلع کے بکر پور-مانک پور روڈ پر رک کر پٹنہ-بیتیا ایکسپریس وے کی تعمیر کے پہلے حصے کا معائنہ کیا
وزیر اعلیٰ نے پٹنہ-بتیا ایکسپریس وے کی تعمیرکے کام کا معائنہ کیا، تیزی سے کام مکمل کر نے کی ہدایت


وزیر اعلیٰ نے پٹنہ-بتیا ایکسپریس وے کی تعمیرکے کام کا معائنہ کیا، تیزی سے کام مکمل کر نے کی ہدایت

پٹنہ، 13 اپریل،(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سارن ضلع کے بکر پور-مانک پور روڈ پر رک کر پٹنہ-بیتیا ایکسپریس وے کی تعمیر کے پہلے حصے کا معائنہ کیا اور افسران کوتیزی سے کام مکمل کر نے کی ہدایت دی۔ معائنہ کے دوران پروجیکٹ کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے سڑک تعمیر محکمہ کے سکریٹری پنکج کمار پال نے بتایا کہ پٹنہ کوبتیا سے جوڑنے والے اس گرین فیلڈ پروجیکٹ پر کام تیزی سے چل رہا ہے۔ اس کے پہلے حصہ کی تعمیر اپریل 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے کے بعد پٹنہ سے بتیا 3 گھنٹے میں آسانی سے پہنچا جا سکے گا۔

معائنے کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار کا یہ ایک اہم کنکٹوٹی پروجیکٹ ہے۔ اس سڑک کی تعمیر سے پٹنہ سے بتیا تک کا سفر آسان ہو جائے گا جس سے لوگ کم وقت میں بتیا پہنچ سکیں گے۔ اس گرین فیلڈ منصوبے کی تکمیل سے دیگر راستوں پر دباؤ کم ہوگا۔ یہ پروجیکٹ ویشالی، سارن، مشرقی چمپارن اور مغربی چمپارن اضلاع کو براہ راست پٹنہ سے جوڑے گا۔ اس سے شمالی بہار کی اقتصادی ترقی میں مزید تیزی آئے گی۔

معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، سڑک کی تعمیر محکمہ کے سکریٹری پنکج کمار پال، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کمار روی، وزیر اعلیٰ کے اوایس ڈی ڈاکٹر گوپال سنگھ، سارن ضلع کے ایس ایس پی، ونیت کمار، سارن ضلع کے ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر لکشمن تیواری اورایچ ایچ اے آئی کے سینئر افسر موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande