
پالی، 13 اپریل (ہ س)۔ ضلع میں اتوار کی رات ایک المناک سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثہ صدر پولیس اسٹیشن کے علاقے میں منڈیا بائی پاس پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار سوئفٹ کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور پھر دو دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔
پولیس کے مطابق پانچ نوجوان ایک کار میں جا رہے تھے۔ وہ اوم بننا کے درشن کے بعد جودھ پور واپس آرہے تھے۔ کار پہلے بائی پاس پر ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، پھر کنٹرول کھو کر سڑک کے دوسری طرف چلی گئی، جہاں ایک انووا کار اور دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ سوئفٹ کار کو شدید نقصان پہنچا اور اندر موجود نوجوان پھنس گئے۔ جائے وقوعہ پر موجود تماشائیوں نے تیزی سے راحت اور بچاو¿ کاکام کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو باہر نکالا اور انہیں پالی کے بنگر اسپتال منتقل کیا۔
جسونت پورہ، جیسلمیر کے رہنے والے مانویندر سنگھ (20) کو بنگر اسپتال میں مردہ قرار دیا گیا، جب کہ بلوترا کے رہنے والے لوکندر سنگھ (20) اور پون (19) کو تشویشناک حالت میں جودھ پور ریفر کر دیا گیا۔ لوکندر سنگھ بھی علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ دیگر دو نوجوانوں بھوپال سنگھ اور مہاویر سنگھ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔اہل خانہ کے مطابق متوفی مانویندر اور لوکیندر آپس میں مامو زاد بھائی تھے۔ دونوں گریجویشن کی تعلیم حاصل کر رہے تھے اور ان کے خاندان کاشتکاری سے وابستہ تھے۔ اس سانحہ نے دونوں خاندانوں میں غم کی لہر دوڑادی ہے۔
حادثے کے دوران انووا کار کے ایئر بیگ کھلنے سے اس کا ڈرائیور بچ گیا ۔ حادثے کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ لاشوں کو اسپتال کے مردہ خانے میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ تیز رفتاری اور گاڑی کا کنٹرول کھونا حادثے کے ذمہ دار ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan