قومی سطح پر طبقاتی مردم شماری کیلئے بھٹی وکرامارکا کا مطالبہ
حیدرآباد ، 13 اپریل (ہ س)۔ نائب وزیراعلی بھٹی وکرامارکا نے قومی سطح پر ذات پات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حقیقی معنوں میں سماجی انصاف کے لئے قومی سطح پر جامع سروے کی ضرورت ہے۔ بھٹی وکرامارکا پرجا بھون میں سماجی انصاف اور کاسٹ سنسی
قومی سطح پر طبقاتی مردم شماری کیلئے بھٹی وکرامارکا کا مطالبہ


حیدرآباد ، 13 اپریل (ہ س)۔

نائب وزیراعلی بھٹی وکرامارکا نے قومی سطح پر ذات پات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حقیقی معنوں میں سماجی انصاف کے لئے قومی سطح پر جامع سروے کی ضرورت ہے۔ بھٹی وکرامارکا پرجا بھون میں سماجی انصاف اور کاسٹ سنسیس کے موضوع پر کتاب کی اجرائی کے موقع پرخطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر سروے کے تحت تمام طبقات کا سماجی موقف تعلیمی اور معاشی صورتحال کی تفصیلات حاصل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے ایک جامع طبقاتی سروے کے ذریعہ ملک کے لئے مثال قائم کی ہے۔ تلنگانہ میں سماجی انصاف پر عمل آوری میں یہ سروے کارگر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو تلنگانہ کی طرز پر قومی طبقاتی سروے کا اعلان کرنا چاہئے۔ آل انڈیا او بی سی اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن کے قومی صدر جی کرن کمار نے یہ کتاب تحریر کی ہے۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کے وہ ریسرچ اسکالر ہیں اور ڈاکٹر وی واہنی نے کتاب کی اشاعت میں تعاون کیا ہے۔ نائب وزیراعلی نے بی سی ٹیچرس، پروفیشنرس، دانشوروں اور طلبہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے پسماندہ طبقات کے مسائل کا جائزہ لیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande