ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے 9 طلبہ کا کیمپس پلیسمنٹ مہم کے ذریعہ انتخاب
ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے 9 طلبہ کا کیمپس پلیسمنٹ مہم کے ذریعہ انتخاب علی گڑھ، 13 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے نو طلبہ کو میسرز ضیاء سیمی کنڈکٹر پرائیویٹ لمیٹڈ، بنگلورو نے ک
انجینئرنگ


ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے 9 طلبہ کا کیمپس پلیسمنٹ مہم کے ذریعہ انتخاب

علی گڑھ، 13 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے نو طلبہ کو میسرز ضیاء سیمی کنڈکٹر پرائیویٹ لمیٹڈ، بنگلورو نے کیمپس پلیسمنٹ مہم کے ذریعہ منتخب کیا ہے۔ یہ تقرریاں بی ٹیک، بی ای اور ایم ٹیک، سال آخر (الیکٹریکل، الیکٹرانکس، کمپیوٹر سائنس اور اے آئی) سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لئے تھیں۔

بھرتی کے عمل میں تحریری تکنیکی و اہلیتی امتحان، گروپ ڈسکشن اور انٹرویو شامل تھے۔ مجموعی طور پر 60 طلبہ کو شارٹ لسٹ کیا گیا، جن میں سے 9 امیدواروں نے حتمی طور پر کامیابی حاصل کی۔منتخب ہونے والے طلبہ میں پیوش بھاردواج، عبدالرحیم جمالی، سوپنل جین، محمد علقمہ حسان (بی ٹیک الیکٹرانکس)، یش گوئل (وی ایل ایس آئی اینڈ ایمبیڈڈ سسٹمز)، ودھی ورما (پاور سسٹمز اینڈ ڈرائیوز) اور انکت راگھو، یتھارتھ شرما اور مختار خان (بی ٹیک الیکٹریکل) شامل ہیں۔ ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ انچارج ڈاکٹر معینہ اطہر نے منتخب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے پیشہ ورانہ کریئر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande