سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کے انتقال پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاور کا اظہار تعزیت
نئی دہلی،13اپریل(ہ س)۔ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت سابق مرکزی وزیر حکومتِ ہند محترمہ محسنہ قدوائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔محترمہ محسنہ قدوائی کا انتقال نہ صرف ملک کے لیے بلکہ ان تمام افراد کے لیے ایک بڑا نقصان ہے جو
سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کے انتقال پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاور کا اظہار تعزیت


نئی دہلی،13اپریل(ہ س)۔ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت سابق مرکزی وزیر حکومتِ ہند محترمہ محسنہ قدوائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔محترمہ محسنہ قدوائی کا انتقال نہ صرف ملک کے لیے بلکہ ان تمام افراد کے لیے ایک بڑا نقصان ہے جو عوامی خدمت، سماجی انصاف اور ہمہ گیر ترقی کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔ اپنی طویل اور باوقار عوامی زندگی کے دوران انہوں نے خلوص، وقار اور ہمدردی کے ساتھ ملک کی خدمت انجام دی۔ قومی سیاست میں ان کی خدمات اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی وابستگی کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

اپنے تعزیتی پیغام میں مشاورت کے صدر فیروز احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اس غم کی گھڑی میں ہم سوگوار خاندان اور تمام متعلقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کی مغفرت فرما کر انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande