اے ایم یو میں اکیڈمک ریسرچ میں اے آئی ٹولز پر مبنی تربیتی پروگرام منعقد
اے ایم یو میں اکیڈمک ریسرچ میں اے آئی ٹولز پر مبنی تربیتی پروگرام منعقد علی گڑھ، 13 اپریل (ہ س)۔ فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے شعبہ علاج بالتدبیر نے ایم این فاروقی کمپیوٹر سینٹر کے اشتراک سے”اکیڈمک ریسرچ میں اے آئی ٹولز“ کے موضوع پر دو ہفتہ طویل ایک
اے آئی ٹول پروہگرام


اے ایم یو میں اکیڈمک ریسرچ میں اے آئی ٹولز پر مبنی تربیتی پروگرام منعقد

علی گڑھ، 13 اپریل (ہ س)۔ فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے شعبہ علاج بالتدبیر نے ایم این فاروقی کمپیوٹر سینٹر کے اشتراک سے”اکیڈمک ریسرچ میں اے آئی ٹولز“ کے موضوع پر دو ہفتہ طویل ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا، جس کا مقصد طلبہ کو اکیڈمک ریسرچ میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کردار سے روشناس کرانا تھا۔ پروگرام کے اختتام پر ایک جائزہ نشست منعقد ہوئی جس میں شرکاء نے اپنے اسائنمنٹ کمپیوٹر سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز محمود خان کے سامنے پیش کیے۔

طلبہ نے ٹریننگ میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ علاج بالتدبیر کی چیئرپرسن پروفیسر آسیہ سلطانہ نے کہا کہ تحقیق میں اے آئی کا استعمال اب ناگزیر ہو چکا ہے، تاہم اسے ذمہ دارانہ طریقوں کے ساتھ متوازن رکھنا ضروری ہے تاکہ ٹکنالوجی اور انسانی بصیرت کا بامعنی امتزاج یقینی بنایا جا سکے۔ پروگرام میں فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے ڈین پروفیسر سید محمد صفدر اشرف، پروفیسر اشہر قدیر، پروفیسر اویس محمد اور دیگر اساتذہ بشمول ڈاکٹر محمد سعد احمد خان، ڈاکٹر محمد شعیب اور ڈاکٹر صفیہ عثمانی شامل تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande