
نئی دہلی، 12 اپریل (ہ س) نائب صدرجمہوریہ سی پی۔ رادھا کرشنن نے اتوار کو کہا کہ جدید ترقی اور ثقافتی تحفظ ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔ جب ترقی اور ورثہ ساتھ ساتھ چلیں گے تب ہی کسی قوم کی ہمہ گیر ترقی ممکن ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے یہ بات نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں سائنس اور ٹکنالوجی کی مداخلت کے ذریعے قبائلی زندگیوں کو تبدیل کرنا - زبان، عقیدے اور ثقافت کا تحفظ کے موضوع پر ایک کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ اس کانفرنس کا اہتمام محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی نے نارتھ ایسٹ سینٹر فار ٹیکنالوجی ایپلیکیشن اینڈ ریچ (این ای سی ٹی اے آر) اورآئی ٹی آئی ٹی آئی دون سنسکرت اسکول، دہرادون کے اشتراک سے کیا تھا۔
انہوں نے کہا، 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اپنی ثقافت کو بھول جائیں۔ ترقی کے ساتھ ساتھ ہیریٹیج کے اصول کا مطلب یہ ہے کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے بھی اپنی پرانی روایات کو محفوظ رکھیں گے، کیونکہ دونوں ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ جب جدید سائنس زبان، عقیدے اور ثقافت کے ساتھ ہم آہنگی میں کام کرتی ہے تو یہ تحفظ اور بااختیار بنانے کے لیے ایک طاقتور قوت بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی برادریوں کے پاس انمول روایتی علم ہے جو حیاتیاتی تنوع اور جنگلاتی وسائل کے پائیدار استعمال میں معاون ہے۔ صدیوں سے، ان برادریوں نے ہندوستان کی قدیم ثقافت، عقیدے اور تہذیبی ورثے کو محفوظ رکھا ہے۔
نائب صدر نے کہا کہ قبائلی علاقے سبز اقتصادی ترقی کے بے پناہ امکانات رکھتے ہیں۔ قبائلی کمیونٹیز ڈیزائن، ٹیکسٹائل اور رنگوں کے امتزاج میں غیر معمولی مہارت رکھتی ہیں، جو نسلوں سے محفوظ ہیں۔ انہوں نے قبائلی امور کی وزارت کے قیام کے لیے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے قبائلی برادریوں کے لیے انصاف، وقار اور مواقع کے لیے اخلاقی وابستگی قرار دیا۔
حکومت کے اہم اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے پردھان منتری جن منتھن یوجنا کا ذکر کیا، جس کے تحت تقریباً 7ہزار،300 کلومیٹر پر محیط 2,400 سے زیادہ سڑکیں اور 160 سے زیادہ پلوں کو منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے دھرتی آبھا قبائلی گاو¿ں اتکرش ابھیان کا بھی ذکر کیا، جس میں 63,000 سے زیادہ قبائلی دیہات شامل ہیں، جو صاف پانی، رہائش، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، اور پائیدار معاش پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔
سی پی رادھا کرشنن نے شمال مشرقی خطہ میں بنیادی ڈھانچے اور کنیکٹیویٹی میں ہونے والی اہم پیش رفتوں پر روشنی ڈالی اور شمولیتی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو، اروناچل پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ چونا مین، سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ کے سکریٹری پروفیسر ابھے کرندیکر اور سابق ممبر پارلیمنٹ اور آئی ٹی آئی ٹی آئی دون سنسکرت اسکول کے بانی ٹرسٹی ترون وجے کے علاوہ دیگر اس موقع پر موجود تھے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی