صحافی نے پی ایس ایل اور آئی پی ایل سے متعلق سوال پوچھ کر کوسل مینڈس کو کیا حیران
لاہور،12اپریل(ہ س)۔سری لنکا کے اسٹار بلے باز کوسل مینڈس پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 2026 میں شاندار فارم میں ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے آئی پی ایل ( انڈین پریمیئر لیگ) اور پی ایس ایل کے بارے میں ایک سوال پوچھا گیا تو وہ ایک عجیب و غریب ص
صحافی نے پی ایس ایل اور آئی پی ایل سے متعلق سوال پوچھ کر کوسل مینڈس کو کیا حیران


لاہور،12اپریل(ہ س)۔سری لنکا کے اسٹار بلے باز کوسل مینڈس پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 2026 میں شاندار فارم میں ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے آئی پی ایل ( انڈین پریمیئر لیگ) اور پی ایس ایل کے بارے میں ایک سوال پوچھا گیا تو وہ ایک عجیب و غریب صورتحال میں پھنس گئے۔ پشاور زلمی کی جیت کے بعد ایک صحافی نے ان سے 2025میں پی ایس ایل چھوڑ کر گجرات ٹائٹنس (جی ٹی) سے جڑنے کے فیصلے پر براہ راست سوال پوچھ لیا۔صحافی نے پوچھا کہ کیا اب انہیں اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہے ، خاص طور پر اس کے بعد جب انہیں پچھلی آئی پی ایل نیلامی میں کسی فرنچائز نے نہیںخرید ا۔ یہ سوال سن کر کوسل مینڈس چند لمحوں کے لیے حیران رہ گئے اور جواب دینے کے بجائے ہنستے ہوئے موضوع کو ٹالنے لگے۔

ماحول تب اور زیادہ پریشان کن ہوگیا جب پشاور زلمی کے میڈیا مینیجر کو درمیان میں ہی مداخلت کرنی پڑی اورانہوں نے صاف کہا کہ صرف پی ایس ایل سے متعلق ہی سوال پوچھے جائیں۔صحافی نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ یہ سوال پی ایس ایل سے ہی متعلق ہے، لیکن اس کے بعد معاملہ وہیں ختم کردیا گیا۔کوسل مینڈس گزشتہ سال سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے درمیان میں ہی پی ایس ایل 2025کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ اس وقت بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بہت زیادہ تھی، جس کی وجہ سے دونوں ممالک کی کرکٹ سرگرمیوں پر بھی اثر پڑا تھا۔اس کے بعد کوسل مینڈس آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنس (جی ٹی) سے جڑے، جہاں انہیں جوس بٹلر جوس بٹلر کی جگہ عارضی متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ تاہم ، آئی پی ایل 2025 میں ان کا سفر زیادہ دیر تک نہیں چل سکا۔ انہوں نے صرف ایک میچ کھیلا اور ٹیم ایلیمینیٹر مقابلے میں ہار گئی۔ اس کے بعد کوسل مینڈس آئی پی ایل 2026 کے لیے ہوئی منی نیلامی کاآکشن میں انسولڈ رہ گئے۔

اس سب کے درمیان کوسل مینڈس نے پی ایس ایل میں شاندار واپسی کی ہے۔ وہ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے موجودہ سیزن میں اب تک 241 رن بناکر ٹورنامنٹ کے ٹاپ رن اسکورر بنے ہوئے ہیں۔ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں انہوں نے 48 گیندوں پر 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔ جواب میں لاہور قلندرز صرف 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

اس سے قبل کوسل مینڈس نے کراچی کنگز کے خلاف 52 گیندوں پر 109 رنز کی اپنی دھماکہ خیز اننگز سے سرخیوں میں جگہ بنائی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہوگئی ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کوسل مینڈس اس تنازعہ پر آگے کھل کر کوئی ردعمل دیتے ہیں یا اسے یوں ہی نظر انداز کرتے ہیں۔ فی الحال ان کے بلے سے نکل رہے رن ہی ان کے جواب بنتے نظر آرہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande