
نئی دہلی ، 12 اپریل (ہ س)۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے اتوار کو نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ’فٹ انڈیا آن سائیکل ‘ کے 69 ویں ایڈیشن کی قیادت کی۔ قوم کی تعمیر میں فٹنس کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ فٹ انڈیا موومنٹ میں شامل ہوں اور ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ایک فعال طرز زندگی اپنائیں۔
ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ ’ سنڈے آن سائیکل‘ اب ایک قومی تحریک بن چکی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی سے متاثر اس اقدام نے ملک کے نوجوانوں میں فٹنس بیداری میں اضافہ کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ’ فٹ انڈیا ‘ کے خیال کو آگے بڑھایا ہے۔ یہ صرف ایک پیغام نہیں ہے بلکہ ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کی ضرورت ہے۔ فٹنس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ اگر ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بننا ہے ، تو اس کے شہریوں بالخصوص نوجوانوں کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے۔ صحت مند شہری صحت مند معاشرہ تشکیل دیتے ہیں اور صحت مند معاشرہ ترقی یافتہ قوم کی تشکیل کرتا ہے۔ میں ہر شہری، خاص طور پر اس ملک کے نوجوانوں سے ’ سنڈے آن سائیکل ‘ تحریک میں شامل ہونے اور ’ فٹ انڈیا ‘ کے پیغام کو پھیلانے کی اپیل کرتا ہوں۔
وزیر کھیل نے ’ فٹ انڈیا ایپ ‘ کے ذریعے فٹنس کو پائیداری کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ یہ ایپ شہریوں کو سائیکل چلا کر کاربن کریڈٹ حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ماحول دوست نقل و حرکت کو فروغ دینا اور صحت مند طرز زندگی کو انعام دینا ہے۔ جمع شدہ کاربن کریڈٹس کو مصنوعات کی خریداری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔تقریب کا ماحول انتہائی جاندار تھا - بلند آواز میں موسیقی ، زومبا سیشنز ، یوگا کی سرگرمیاں ، رسی جمپنگ ، ٹگ آف وار اور مختلف فٹنس گیمز نے اسے ایک متحرک فٹنس فیسٹیول بنا دیا۔ ہر عمر کے لوگوں ، طلباء، پیشہ ور افراد اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں راہگیری فاو¿نڈیشن کی طرف سے پیش کیا گیا ایک اسٹریٹ پلے بھی شامل تھا جس کا موضوع تھا ’اسٹیٹ یوتھ لیڈرز‘، جس نے سماجی بیداری کا پیغام پھیلایا۔ مزید برآں ، آیوش کی وزارت کے ’ یوگا 365‘ اقدام کے تحت ایک یوگا کاو¿نسلنگ سینٹر قائم کیا گیا تھا ، جہاں ماہرین کی رہنمائی میں لوگوں نے یوگا سیشن سے فائدہ اٹھایا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan