ایم پی کے کھنڈوا میں اسٹیٹ ٹیکس آفس میں آگ لگی، پوری بلڈنگ راکھ
کھنڈوا، 12 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے کھنڈوا شہر میں اتوار کی دوپہر ضلع جیل کے سامنے واقع سیلز ٹیکس (اسٹیٹ ٹیکس) دفتر میں اچانک زبردست آگ لگ گئی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کچھ ہی دیر میں پوری عمارت اس کی زد میں آ گئی۔ اس واقعے میں بلڈنگ میں رکھے
کھنڈوا سیلز ٹیکس آفس میں خوفناک آگ


کھنڈوا، 12 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے کھنڈوا شہر میں اتوار کی دوپہر ضلع جیل کے سامنے واقع سیلز ٹیکس (اسٹیٹ ٹیکس) دفتر میں اچانک زبردست آگ لگ گئی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کچھ ہی دیر میں پوری عمارت اس کی زد میں آ گئی۔ اس واقعے میں بلڈنگ میں رکھے کروڑوں کے ریکارڈ جل کر راکھ ہو گئے۔

اتوار کی دوپہر تقریباً 2.00 بجے مقامی رہائشیوں نے دفتر سے دھواں اور آگ کے شعلے اٹھتے دیکھ کر فوری طور پر ڈائل 112 پر اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی سب سے پہلے کوتوالی پولیس موقع پر پہنچی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیموں کو بھی الرٹ کیا گیا، لیکن تب تک آگ نے پوری بلڈنگ کو اپنی گرفت میں لے لیا تھا۔ حادثے میں دفتر کے اہم دستاویزات، کمپیوٹر اور فرنیچر مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد تقریباً آدھے گھنٹے کے اندر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی مہم شروع کی گئی۔ فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے کے لیے کافی مشقت کرنی پڑی۔ مقامی لوگ بھی اس دوران مدد میں مصروف رہے۔ طویل کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا، لیکن تب تک عمارت کے اندر کا زیادہ تر حصہ مکمل طور پر جل چکا تھا۔

چونکہ اتوار کی تعطیل ہونے کی وجہ سے دفتر کے اندر کوئی ملازم یا افسر موجود نہیں تھا۔ اس وجہ سے ایک بڑا جانی نقصان ٹل گیا، لیکن مالی اور انتظامی نقصان بے حد سنگین بتایا جا رہا ہے۔ فی الحال پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کچھ ہی منٹوں میں اس نے پوری بلڈنگ کو اپنی زد میں لے لیا۔ ادھر، آگ لگنے کی وجہ سے متعلق مختلف باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں لاپروائی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دفتر کے احاطے میں موجود خشک جھاڑیوں کو صاف کرنے کے لیے ان میں آگ لگائی گئی تھی۔ اسی دوران تیز ہوا کی وجہ سے آگ نے بھیانک شکل اختیار کر لی اور بڑھتے بڑھتے براہِ راست بلڈنگ تک پہنچ گئی۔ تاہم، اس دعوے پر انتظامی سطح پر مکمل اتفاق نہیں ہے۔

جی ایس ٹی کی اسسٹنٹ کمشنر جیوتی برہمے نے آگ لگنے کے پیچھے شارٹ سرکٹ کے امکان کا بھی اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دفتر ضلع اور ڈویژن کی سطح پر سیلز ٹیکس اور جی ایس ٹی سے جڑے کاموں کا اہم مرکز تھا۔ عمارت کی نچلی منزل پر ضلع (سرکل) آفس اور اوپری منزل پر ڈویژنل آفس کام کرتا تھا۔ فی الحال آگ کی زد میں سب کچھ آ گیا ہے، کچھ بھی بچا نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔ جھاڑیوں سے آگ نہیں پھیلی ہے، جھاڑیوں کی آگ پرانی ہے، جو کہ ورکنگ ڈے میں ہماری موجودگی کے دوران ہی ملازمین کے ذریعے صاف صفائی کے دوران لگائی جاتی ہے۔

آگ کی وجہ سے یہاں رکھے ضروری دستاویزات، ریکارڈ اور الیکٹرانک آلات تباہ ہو گئے، جس سے انتظامی کام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ فی الحال پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہیں اور نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande