امپائر سے الجھنے پرڈی سی کے بلے باز نتیش رانا پرلگا جرمانہ
نئی دہلی، 12 اپریل (ہ س): دہلی کیپٹلس کے بلے باز نتیش رانا کو امپائر کے ساتھ الجھنے پر ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے خلاف میچ کے 19ویں اوور کے دوران پیش آیا، جب ڈی سی کے کھل
جرمانہ


نئی دہلی، 12 اپریل (ہ س): دہلی کیپٹلس کے بلے باز نتیش رانا کو امپائر کے ساتھ الجھنے پر ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے خلاف میچ کے 19ویں اوور کے دوران پیش آیا، جب ڈی سی کے کھلاڑی ٹریسٹن اسٹبس کو اوورز کے درمیان دستانے تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اسی اوور میں اسٹبس نے بھی اپنی وکٹ گنوائی۔ ناراض نتیش کو چوتھے امپائر سے بحث کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ رانا، جس نے پہلے تین میچوں میں 15، 0، اور 5 رن بنائے تھے، سی ایس کے کے خلاف پلیئنگ الیون سے باہر تھے اور ٹیم کے ڈگ آو¿ٹ میں موجود تھے۔ 19ویں اوور کے آغاز میں، ڈی سی کو دو اوور میں 32 رن درکار تھے، اور اسٹبس ان کی واحد امید تھے، جنہوں نے 36 گیندوں پر 60 رن بنا کر ناقابل شکست بلے بازی کی۔ ان کی وکٹ گر گئی، جس سے ڈی سی کو 23 رنوںکی شکست ہوئی۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک بیان کے مطابق، نتیش رانا کو ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور آئی پی ایل پلیئر کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔ رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.3 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا، جس کا تعلق میچ کے دوران اونچی آواز میں گالی گلوچ کرنے سے ہے۔ رانا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی جانب سے عائد کردہ پابندی کو قبول کیا۔

میچ کی بات کریں تو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2026 کے 18ویں میچ میں دہلی کیپٹلز چنئی سپر کنگز کے ہاتھوں 23 رن سے ہار گئی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے، سی ایس کے نے 20 اووروں میں 2 وکٹ پر 212 رن بنائے۔ سنجو سیمسن نے ناقابل شکست 115 رن بنا کر ٹیم کی قیادت کی۔ نوجوان بلے باز آیوش مہاترے نے 59 رن جوڑے جبکہ شیوم دوبے نے ناقابل شکست 20 رن بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔

213 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس 20 اوور میں 189 رن پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔ ٹرسٹن اسٹبس نے 60، پاتھم نسانکا نے 41، آشوتوش شرما نے 19، کے ایل راہل نے 18، اور ڈیوڈ ملر نے 17 رن بنائے۔ دیگر بلے باز اہم شراکت کرنے میں ناکام رہے۔

دہلی کیپٹلس کا اگلا مقابلہ 18 اپریل کو رائل چیلنجرز بنگلورو سے ہوگا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande