آئی پی ایل 2026: سی ایس کے کی دھماکے دار واپسی، سیمسن کی سنچری سے دہلی پر 23 رن کی جیت
چنئی، 12 اپریل (ہ س)۔ آئی پی ایل 2026 میں چنئی سپر کنگز نے آخر کار جیت کا کھاتہ کھول لیا ہے۔ چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں چنئی نے دہلی کیپیٹلز کو 23 رن سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں پہلی جیت درج کی۔ یہ جیت کپتان ریتوراج گائیکواڑ کے لیے بھی بے
سنجو سیمسن نے 56 گیندوں پر 115 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔


چنئی، 12 اپریل (ہ س)۔ آئی پی ایل 2026 میں چنئی سپر کنگز نے آخر کار جیت کا کھاتہ کھول لیا ہے۔ چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں چنئی نے دہلی کیپیٹلز کو 23 رن سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں پہلی جیت درج کی۔ یہ جیت کپتان ریتوراج گائیکواڑ کے لیے بھی بے حد خاص رہی، کیونکہ انہیں لگاتار تین شکست کے بعد پہلی کامیابی ملی۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی نے 20 اوور میں 212 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ ٹیم کے لیے سب سے بڑی اننگز سنجو سیمسن نے کھیلی، جنہوں نے ناٹ آوٹ 115 رن بنا کر میچ کا رخ طے کر دیا۔ ان کے علاوہ نوجوان بلے باز آیوش مہاترے نے 59 رن جوڑے، جبکہ شیوم دوبے نے تیز 20 رن بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔

212 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کا آغاز تیز رہا۔ پتھم نسانکا نے 24 گیندوں میں 41 رن بناتے ہوئے جارحانہ انداز دکھایا اور کے ایل راہل کے ساتھ مل کر پہلے پانچ اوور میں 61 رن جوڑ دیے۔

تاہم، اس کے بعد چنئی کے گیند بازوں نے شاندار واپسی کی اور کچھ ہی رن کے اندر دہلی کی چار وکٹیں گرا کر میچ کا رخ بدل دیا۔ مڈل آرڈر میں ٹرسٹن اسٹبس نے 60 رن کی نصف سنچری اننگز کھیل کر جدوجہد کی، لیکن وہ ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔

گیند بازی میں جیمی اوورٹن چار وکٹیں لے کر جیت کے ہیرو بنے، جبکہ انشل کمبوج نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اوورٹن کے ذریعے اسٹبس کی اہم وکٹ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔

اس جیت کے ساتھ چنئی نے پوائنٹس ٹیبل میں اپنے کھاتے میں دو اہم پوائنٹ جوڑ لیے ہیں اور ٹورنامنٹ میں واپسی کے اشارے دے دیے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande