ہندوستان نے اروناچل میں کچھ مقامات کے نام بدلنے کی چین کی کوششوں کو بے بنیاد قرار دیا
نئی دہلی ، 12 اپریل (ہ س) ۔ہندوستان نے ہندوستانی علاقوں کا نام تبدیل کرنے کی چین کی مبینہ کوششوں کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے اسے شرارتی اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ چین کی جانب سے ان عل
ہندوستان نے اروناچل میں کچھ مقامات کے نام بدلنے کی چین کی کوششوں کو بے بنیاد قرار دیا


نئی دہلی ، 12 اپریل (ہ س) ۔ہندوستان نے ہندوستانی علاقوں کا نام تبدیل کرنے کی چین کی مبینہ کوششوں کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے اسے شرارتی اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ چین کی جانب سے ان علاقوں کو فرضی نام دینے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔ ایسے اقدامات کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ جیسوال نے مزید کہا کہ یہ تمام علاقے بشمول اروناچل پردیش ہندوستان کے اٹوٹ اور لازم و ملزوم حصے ہیں۔ وہ پہلے بھی ہندوستان کا حصہ تھے ، آج بھی ہندوستان کا حصہ ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ چین کے اس طرح کے اقدامات جھوٹے دعووں اور من گھڑت بیانیوں کو فروغ دیتے ہیں۔ وہ زمینی حقیقت کو نہیں بدل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں ہندوستان اور چین کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ انہوں نے چین سے اپیل کی کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جس سے دوطرفہ تعلقات میں نفی آئے اور باہمی مفاہمت کو نقصان پہنچے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande