
چنئی،12اپریل(ہ س)۔ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے گیند بازی کوچ ایرک سمنس نے کہا کہ آئی پی ایل2026میں مسلسل تین شکست سے ٹیم کے حوصلے نہیں ٹوٹے تھے۔ لیکن انہوں نے قبول کیا کہ کھلاڑی ہارتے ہارتے تھک چکے تھے۔ پانچ مرتبہ کی چمپئن سی ایس کے نے دہلی کیپٹلس(ڈی سی) کو 23رنوں سے شکست دے کر اپنی ہار کا سلسلہ توڑا اور اس طرح سے موجودہ سیشن میں اپنا کھاتہ کھولا۔ سمنس نے میچ کے بعد صحافیوں سے کہا کہ ہمارے کھلاڑی اس میچ کو جیتنے کے لئے حقیقت میں بے تاب تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ مسلسل تین میچ ہارنے کے بعد ہم ہارتے ہارتے تھک گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے، لیکن یہ کبھی خراب بھی نہیں تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ لوگوں نے آر سی بی( رائل چیلنجرز بنگلور) کے خلاف میچ دیکھا اور سوچا کہ اوہ، ہم بہت پیچھے ہیں لیکن ہمیں کبھی ایسا نہیں لگا کہ ہم بہت پیچھے ہیں۔ سمنس نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں لے حاصل کرنا اور مثبت بنے رہنا بہت اہم ہے۔ اس جیت کے بعد ٹیم کا ماحول مثبت ہے۔ لیکن اس سے پہلے پریکٹس سیشن کے دوران بھی کھلاڑیوں کا رویہ اچھا رہا۔
جنوبی افریقہ کے رہنے والے سمنس سے جب پوچھا گیا کہ کیا پچھلے میچ میں کچھ کمی رہ گئی تھی، انہوں نے کہا کہ نہیں مجھے ایسا نہیں لگتا۔ میرے کہنے کا مطلب ہے کہ تھوڑا خود اعتمادی کی کمی تھی۔ یہ عجیب بات ہے لیکن اکثر فیلڈنگ ہی ٹیم کا مزاج طے کرتی ہے اور سرفراز نے جب ہوا میں لہراتے ہوئے کیچ لیا تو اس سے پوری ٹیم کا جوش بڑھ گیا۔ یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں کافی معنی رکھتی ہیں۔
سنجو سیمسن نے56گیندوں میں115رن بنائے جبکہ آیوش مہاترے نے بھی 59رن کی طوفانی اننگ کھیلی جس سے سی ایس کے نے دو وکٹ پر212رن بنائے۔ اس کے بعد جے می اورٹن کے18رن دے کر چاروکٹ کی مدد سے سی ایس کے نے دہلی کیپٹلس کو189رن پر آو¿ٹ کردیا۔ سیمسن کی تعریف کرتے ہوئے سمنس نے کہا کہ مجھے ایم ایس دھونی کے ساتھ کئی سال کام کرنے کا موقع ملا ہے وہ ان سب سے پرسکون کرکٹروں میں سے ایک ہیں جن سے میں ملا ہوں۔ سنجو سیمسن نے بھی انہیں کی طرح ہیں۔ وہ کھیل کو اسی نظریہ سے دیکھتے ہیں۔ میں نے انہیں کبھی بے چین نہیں دیکھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan