
جموں, 12 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اعلان کیا ہے کہ سالانہ شری امرناتھ جی یاترا 3 جولائی 2026 سے شروع ہو کر 28 اگست 2026 تک جاری رہے گی، جو رکھشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
سرکاری بیان کے مطابق 57 روزہ یاترا کا آغاز 29 جون کو جییشٹھ پورنیما کے موقع پر پرتھم پوجا کے ساتھ ہوگا، جس کے دوران بھگوان شیو کی آشیرواد حاصل کی جائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ یاترا کے لیے پیشگی رجسٹریشن 15 اپریل سے شروع ہوگی، جو آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے دستیاب رہے گی۔ ملک بھر میں جموں وکشمیر بنیک ،پنجاب نیشنل بینک ،اسٹیٹ بینک آف انڈیا، اور یس بینک کی 554 نامزد شاخوں میں رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
انتظامیہ نے یاتریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیشگی رجسٹریشن مکمل کریں اور جاری کردہ رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے محفوظ اور منظم یاترا کو یقینی بنائیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر