منوہر لال کی بنیادی ڈھانچہ اور ترقیاتی تعاون پر اہم مصروفیات، ثقافتی مقامات کا دورہ
نئی دہلی،11اپریل(ہ س)۔توانائی اور ہاو¿سنگ و شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے اپنے بھوٹان کے دورے کے تیسرے دن کھروتھانگ قصبے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی ترقیاتی منصوبوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بھو
منوہر لال کی بنیادی ڈھانچہ اور ترقیاتی تعاون پر اہم مصروفیات، ثقافتی مقامات کا دورہ


نئی دہلی،11اپریل(ہ س)۔توانائی اور ہاو¿سنگ و شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے اپنے بھوٹان کے دورے کے تیسرے دن کھروتھانگ قصبے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی ترقیاتی منصوبوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بھوٹان کے اہم تاریخی، ثقافتی اور انتظامی مرکز پوناخا زونگ کا بھی دورہ کیا۔

بعد ازاں منوہر لال نے سمتوکھا زونگ کا دورہ کیا، جو سترہویں صدی میں بھوٹان کے بانی کی جانب سے تعمیر کیا گیا قدیم ترین قلعہ سمجھا جاتا ہے، جہاں انہوں نے مکھن کے چراغ روشن کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔اس کے بعد انہوں نے بھوٹان کی شاہی حکومت کے بنیادی ڈھانچے و ٹرانسپورٹ محکمے کے وزیر، چندر بہادر گرونگ (لیونپو چندر بہادر گرو±نگ) سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، شہری سہولیات، رابطہ کاری اور ٹرانسپورٹ نظام میں دوطرفہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کے دوران انہوں نے بھوٹان کے ترقیاتی فلسفے ”گراس نیشنل ہیپی نیس“ (جی این ایچ) اور گیلیفو مائنڈفلنیس سٹی (جی ایم سی) منصوبے پر ایک پریزنٹیشن میں بھی شرکت کی، جس میں پائیدار اور ہمہ جہت ترقی کے حوالے سے بھوٹان کے منفرد نقطہ نظر کو اجاگر کیا گیا۔شام کے وقت منوہر لال نے تھمفو میں بدھا دوردینما مجسمہ اور کوئنسیل پھودرنگ نیچر پارک کا دورہ کیا، جو بھوٹان کی ثقافتی وراثت اور قدرتی حسن کی عکاسی کرتے ہیں۔وہ بھوٹان میں مقیم ہندوستانی برادری سے بھی ملاقات کریں گے، جس نے ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی مثالی نوعیت کے ہیں۔ یہ دورہ ترقی، شہری امور اور عوامی روابط کے میدان میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande