مدھیہ پردیش کے شیوپوری میں آٹو پر ٹرک پلٹا، دولہا- دلہن سمیت چار افراد کی موت
شیوپوری، 11 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع کے سرسود تھانہ علاقے میں ہفتہ کی دوپہر مرغی دانا سے بھرا ٹرک ٹونگرا روڈ پر واقع پیٹرول پمپ کے پاس سڑک کنارے کھڑے آٹو پر پلٹ گیا۔ اس حادثے میں دولہا دلہن سمیت چار افراد کی موت ہو گئی۔ تیندوا تھان
آٹو پر ٹرک پلٹنے کے حادثے میں دبے ہوئے لوگوں کو نکال کر اسپتال پہنچی پولیس


آٹو پر ٹرک پلٹنے کے بعد جے سی بی سے دبے ہوئے لوگوں کو نکالتے ہوئے


شیوپوری، 11 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع کے سرسود تھانہ علاقے میں ہفتہ کی دوپہر مرغی دانا سے بھرا ٹرک ٹونگرا روڈ پر واقع پیٹرول پمپ کے پاس سڑک کنارے کھڑے آٹو پر پلٹ گیا۔ اس حادثے میں دولہا دلہن سمیت چار افراد کی موت ہو گئی۔

تیندوا تھانہ علاقے کے راج گڑھ گاوں کے رہنے والے ویریندر شاکیہ (25) کی شادی جمعہ کو شیوپوری کی سنجے کالونی کی رہنے والی راجیشوری شاکیہ سے ہوئی تھی۔ دونوں نے سنجے کالونی کے ایک مندر میں خاندان کی موجودگی میں شادی کی تھی۔ شادی کے بعد دوسرے دن ہفتہ کو دولہا دلہن، دولہا کی ماں انویش شاکیہ (50)، بھابھی راجو شاکیہ (22) اور بہن بھوریا شاکیہ (19) آٹو سے راج گڑھ گاوں کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر تقریباً 12 بجے ٹونگرا روڈ پر واقع پیٹرول پمپ کے پاس آٹو ڈرائیور نے آٹو رکشہ کھڑا کیا تھا۔ اس دوران آٹو ڈرائیور اور دولہے کی بہن پاس کی دکان پر چلے گئے تھے۔ تبھی مرغی دانا سے بھرا تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو گیا اور سڑک کنارے کھڑے آٹو پر پلٹ گیا، جس سے آٹو میں بیٹھے دولہا دلہن، دولہے کی ماں اور بھابھی ٹرک کے نیچے دب گئے۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ٹرک کے نیچے دبے لوگوں کو نکالنے کے لیے جے سی بی کی مدد لینی پڑی۔ تقریباً آدھے گھنٹے بعد سبھی کو نکال کر ضلع اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے چاروں کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے چاروں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande