مہاتما جیوتی راو پھولے کی 200 ویں یوم پیدائش: صدرجمہوریہ، نائب صدرجمہوریہ، وزیر اعظم اور لوک سبھا اسپیکر نے پریرنا استھل پر خراج عقیدت پیش کیا۔
نئی دہلی، 11 اپریل (ہ س) صدرجمہوریہ، نائب صدرجمہوریہ، وزیر اعظم اور لوک سبھا کے اسپیکر نے مہاتما جیوتی راو¿ پھولے کو ان کی 200 ویں یوم پیدائش پر پریرنا استھل میں پھول نچھاور کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کے مطابق صدرجمہوریہ دروپدی م
پھولے


نئی دہلی، 11 اپریل (ہ س) صدرجمہوریہ، نائب صدرجمہوریہ، وزیر اعظم اور لوک سبھا کے اسپیکر نے مہاتما جیوتی راو¿ پھولے کو ان کی 200 ویں یوم پیدائش پر پریرنا استھل میں پھول نچھاور کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔

لوک سبھا سکریٹریٹ کے مطابق صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ سی پی۔ رادھا کرشنن، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، وزیر صحت اور خاندانی بہبود جے پی نڈا، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے وزیر وریندر کمار، لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی، قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارجن رام میگھوال، لوک سبھا کے ممبر پارلیمنٹ و پارلیمنٹ کے سابق ممبران،لوک سبھا کے سکریٹری جنرل ا±تپل کمار سنگھ اور دیگر معززین نے آج مہاتما جیوتی راو¿ پھولے کو ان کی 200 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پارلیمنٹ ہاو¿س کمپلیکس کے اندر پریرنا استھل میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔

مہاتما جیوتی راو¿ پھولے، جو کہ مہاتما پھولے کے نام سے مشہور ہیں، 19ویں صدی کے ہندوستان کے ممتاز سماجی مصلحین میں سے ایک تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی سماجی اور معاشی ناہمواریوں کے خاتمے کے لیے وقف کر دی اور غریبوں، کسانوں اور معاشرے کے دیگر پسماندہ طبقات کی بہتری کے لیے انتھک محنت کی۔

1873 میں، اس نے 'ستیاشودھک سماج' کی بنیاد رکھی، ایک تنظیم جس کا مقصد استحصال کو روکنا اور متاثرین کو امتیازی سلوک سے آزاد کرنا تھا۔ وہ ان ابتدائی مفکرین میں سے بھی تھے جنہوں نے زراعت کی اہمیت، کسانوں کی فلاح و بہبود اور کاشتکاروں کے لیے سائنسی تعلیم کی ضرورت پر زور دیا۔

مہاتما جیوتی راو¿ پھولے نے 1876 سے 1882 تک پونے میونسپلٹی کے ممبر کے طور پر خدمات انجام دیں، اور 1888 میں، انہیں غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی آزادی کے لیے ان کے تعاون کے اعتراف میں 'مہاتما' اور 'انڈیاز بکر ٹی واشنگٹن' کے خطابات سے نوازا گیا۔ پارلیمنٹ ہاو¿س کمپلیکس کے اندر نصب مہاتما جیوتی راو¿ پھولے کا 12 فٹ اونچا مجسمہ — جسے رام وی سوتار نے بنایا تھا اور 3 دسمبر 2003 کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے اس کی نقاب کشائی کی تھی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande