
گورنر شیو پرتاپ شکلا کی صدر جمہوریہ اور وزیراعظم سے ملاقاتحیدرآباد، 11 اپریل (ہ س)۔ گورنرتلنگانہ شیو پرتاپ شکلا نے نئی دہلی میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمواور وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں سے گورنر کی یہ پہلی خیرسگالی ملاقات تھی۔ گورنر نے تلنگانہ عوام کی خدمت کا موقع دینے پر صدر جمہوریہ اور وزیراعظم سے اظہار تشکرکیا۔ بتایا گیا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران تلنگانہ کی سیاسی صورتحال پر بات چیت رہی۔ جشنودیو ورما کا تلنگانہ سے مہاراشٹرا تبادلہ کرکے شیوپرتاپ شکلا کو تلنگانہ کی ذمہ داری دی گئی۔ یوپی میں طویل سیاسی تجربہ رکھنے والے شیو پرتاپ شکلا کے گورنر تلنگانہ کے طورپرتقرر سے بی جے پی قائدین پرامید ہیں کہ ریاست میں پارٹی کے استحکام میں مدد ملے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق