خارجہ سکریٹری وکرم مصری 14-12 اپریل تک پیرس اور برلن کا دورہ کریں گے
نئی دہلی، 11 اپریل (ہ س)۔ خارجہ سکریٹری وکرم مصری 14-12 اپریل تک پیرس (فرانس) اور برلن (جرمنی) کا دورہ کریں گے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق، پیرس میں خارجہ سکریٹری، فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے مینیجنگ ڈائریکٹر (سکریٹری جنرل) مارٹن برائنس کے ساتھ مل کر ہندو
خارجہ سکریٹری وکرم مصری


نئی دہلی، 11 اپریل (ہ س)۔ خارجہ سکریٹری وکرم مصری 14-12 اپریل تک پیرس (فرانس) اور برلن (جرمنی) کا دورہ کریں گے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق، پیرس میں خارجہ سکریٹری، فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے مینیجنگ ڈائریکٹر (سکریٹری جنرل) مارٹن برائنس کے ساتھ مل کر ہندوستان-فرانس فارن آفس کنسلٹیشنز کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اس دوران وہ دفاع، شہری جوہری توانائی، خلا، سائبر اور ڈیجیٹل، اے آئی، اختراع، نیز لوگوں کے درمیان باہمی میل جول اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے والی پہلوں سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ حالیہ عالمی اور علاقائی واقعات پر بھی بات کریں گے۔

دوسری جانب برلن میں خارجہ سکریٹری، جرمن خارجہ سکریٹری ڈاکٹر گیزا اینڈریاس وان گیئر کے ساتھ مل کر بھارت-جرمنی فارن آفس کنسلٹیشنز کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ ان مذاکرات میں دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبے شامل ہوں گے، جن میں تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سیکورٹی، ٹیکنالوجی، گرین انرجی، ترقیاتی تعاون، تعلیم اور لوگوں کے درمیان باہمی تعلقات، اور باہمی دلچسپی کے عالمی و علاقائی معاملات شامل ہیں۔

خارجہ سکریٹری کی اس کے علاوہ دونوں جگہوں پر دیگر معززین اور سینئر سرکاری افسران سے بھی ملنے کی توقع ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ یہ دورہ، جنوری اور فروری میں بالترتیب جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور فرانسیسی صدر ایمینوئل میکروں کے دورہ ہند کے بعد ہو رہا ہے۔ یہ بھارت اور یورپ کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلے کی روایت کے عین مطابق ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے ساتھ بھارت کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور اہم ترجیحی شعبوں میں جاری تعاون کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande