
نئی دہلی، 11 اپریل (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جمعہ کو ہریانہ پولیس کو مطلوب ملزم ساحل چوہان کو تھائی لینڈ سے حوالگی کر وائی ۔ وہ طویل عرصے سے قتل، قتل کی کوشش، ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے معاملات میں مطلوب تھا۔
سی بی آئی نے کہا کہ ساحل چوہان بھوپی رانا گینگ کا ایک سرگرم رکن ہے اور اسے 2017 میںیمنا نگر کے جگادھری کورٹ کمپلیکس میں گینگ دشمنی کے دوارن گولہ بازی کے معاملے میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد وہ فرار ہو کر بیرون ملک چلا گیا۔
سی بی آئی نے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر انٹرپول چینلز کے ذریعے کارروائی کی اور اسے بنکاک سے ڈی پورٹ کیا اور دہلی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہندوستان واپس لایا، جہاں اسے ہریانہ پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ایجنسی نے بتایا کہ ساحل چوہان نے 4 جنوری 2017 کو یمنا نگر کے جگادھری کورٹ کمپلیکس میں مونو رانا پر گولیاں چلائی تھیں، جب اسے زیر التواءفوجداری مقدمات کی سماعت کے لیے عدالت لایا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی اور عدالت نے انہیں 10 سال قید کی سزا سنائی۔ تاہم ضمانت پر رہا ہونے کے بعد وہ فرار ہو گیا اور بیرون ملکچلا گیا۔
ہریانہ پولیس کی درخواست پر این سی بی، نئی دہلی نے ساحل چوہان کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کیا۔ اس کے بعد اسے بنکاک سے ٹریس کر لیاگیا اور ہندوستان لایا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد