
امپھال، 11 اپریل (ہ س)۔ منی پور کے اکھرول ضلع میں کوکی اور ناگا عسکریت پسند تنظیموں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں سیما سرکشا بل (بی ایس ایف) کے ایک جوان کی موت ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ یہ واقعہ لیٹان تھانہ علاقہ کے تحت مونگ کوٹ چیپو علاقے میں پیش آیا، جہاں دونوں عسکریت پسند گروپوں کے درمیان زبردست فائرنگ ہوئی۔ اس دوران ڈیوٹی پر تعینات بی ایس ایف کی 170 ویں بٹالین کے کانسٹیبل متھن منڈل کی موت ہوگئی۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے میں تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔
افسران کے مطابق، علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے اضافی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن