شنکراچاریہ اویمکتیشورانند سرسوتی کو عتیق احمد کی طرح جان سے مارنے کی دھمکی ، ایف آئی آر درج
وارانسی، 11 اپریل (ہ س)۔ جیوتش پیٹھ کے شنکراچاریہ اویمکتیشورانند سرسوتی مہاراج کو عتیق احمد کی طرح جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ اس سلسلے میں ہفتہ کو وارانسی کے بھیلوپور پولیس اسٹیشن میں شنکراچاریہ کے ایک شاگرد نے شکایت درج کروائی تھی۔ شکایت کی بنی
دھمکی


وارانسی، 11 اپریل (ہ س)۔ جیوتش پیٹھ کے شنکراچاریہ اویمکتیشورانند سرسوتی مہاراج کو عتیق احمد کی طرح جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ اس سلسلے میں ہفتہ کو وارانسی کے بھیلوپور پولیس اسٹیشن میں شنکراچاریہ کے ایک شاگرد نے شکایت درج کروائی تھی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بھیلوپور پولیس اسٹیشن کے انچارج وجے کمار شکلا نے بتایا کہ شکایت جمع کرواتے وقت شنکراچاریہ اویمکتیشورانند کے ایک شاگرد نے ایک آڈیو کلپ بھی چلایا جس میں دھمکی دی گئی تھی۔ یہ آڈیو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے بھیجا گیا تھا اور اس میں شنکراچاریہ کو عتیق احمد کی طرح جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس معاملے میں شنکراچاریہ کے شاگرد کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ٹیم نامعلوم شخص کی تلاش کر رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande