
نئی دہلی، 10 اپریل (ہ س)۔ زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دورے پر روانہ ہونے والی ہے، جہاں وہ تین ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ یہ تمام میچز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا آغاز 3 مئی سے ہوگا اور یہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 سائیکل کا حصہ ہے۔ اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی جو 12 مئی سے شروع ہونے والی ہے۔
پاکستان ویمن ٹیم اس وقت ویمنز چیمپئن شپ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔ ٹیم کو حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس دوران زمبابوے کی خواتین ٹیم ساتویں نمبر پر ہے اور اس سے قبل اسے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
زمبابوے کاا سکواڈ 29 اپریل کو پاکستان پہنچے گا اور فوری طور پر سیریز کے لیے تیاریاں شروع کر دے گا۔
شیڈول درج ذیل ہے:
ون ڈے سیریز:
3 مئی: پہلا ون ڈے
6 مئی: دوسرا ون ڈے
9 مئی: تیسرا ون ڈے
ٹی20 سیریز:
12 مئی: پہلا ٹی20
14 مئی: دوسرا ٹی20
15 مئی: تیسرا ٹی20
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی